(ویب ڈیسک)چلاس میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سب انسپکٹر سمیت سی ٹی ڈی گلگت کے پانچ جوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی گلگت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے چلاس کے رونئی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں گھات لگائے ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر سہراب اور چار جوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ سے دو افراد بھی مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پورے گلگت بلتستان میں کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے اور واقعے کے بارے میں جو بھی حقائق ہوں گے سامنے لائے جائیں گے۔دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے چلاس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ میر افضل خان نے کہاکہ چلاس میں پولیس پارٹی پر حملہ افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے علاوہ ملزمان اسلحے کا کاروباربھی کرتے تھے، پولیس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
- پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
- امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
- چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
- امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
- شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
- جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
- لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
- پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
- ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
- 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
- نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
- امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
- فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
- سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
- "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
- بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
- پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
