تازہ تر ین

وزیراعظم کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اور وزرائے اعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے، 2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل ہے، 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری کریں گے، پاکستان میں آلودگی، گلوبل وارمنگ کے باعث درخت لگانا ضروری ہیں، ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کی قیادت کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ، جس میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا، عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کیا اور ٹائیگر فورس کو متحرک رکھنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain