تازہ تر ین

جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا

(ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کردیا، ہولڈر نے کہا کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہتے ہوئے ذہنی کوفت کو قرار دیتے ہیں۔

جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا، کورونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا.

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

گرین شرٹس اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی، اسٹیورٹ براڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ بین اسٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain