تازہ تر ین

بیروت:دھماکوں سےآدھاشہرتباہ،3ارب ڈالرکانقصان،گورنر

(ویب ڈیسک):لبنان کے دارالحکومت بيروت میں بارودی دھماکے ميں جاں بحق افراد کی تعداد78 ہوگئی ہے۔ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔انتہائی طاقتور دھماکا 240کلوميٹردورتک پڑوسی ملک میں بھی سنا گيا۔بیروت کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکوں سے آدھا شہر تباہ ہوگیا ہے اور 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ افراد دھماکوں کے باعث بے گھر ہوئے ہیں۔

منگل کو بیروت میں ہونے والے دھماکے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے دھماکے کی شدت اور ممکنہ جانی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ دھماکوں کے باعث 3.3 شدت کے زلزلے کی جیسی لہریں بنیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت پورٹ تقریباً تباہ ہوچکی ہے، اطراف میں قائم ویئر ہاؤسز، دفاتر اور دیگر املاک کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ بیروت میں کرونا وائرس کے باعث جمعرات سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بازاروں اور شاپنگ مالز میں خریداری کے لئےعوام کا رش تھا۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جبکہ تقریبا 4000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ درجنوں عمارتوں اور گاڑیوں سمیت بجلی اور مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ہلال احمر لبنان نے کہا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

لبنانی وزیراعظم حسن دائب نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجہ ويئرہاؤس ميں رکھا گيا 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ بنا۔ لبنانی وزيراعظم نے دھماکے کےمتاثرین کے لئے قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تباہی کے ذمہ داروں کو قیمت چکانا ہوگی،واقعےکےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

بیروت کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکوں سے آدھا شہر تباہ ہوگیا ہے اور 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ افراد دھماکوں کے باعث بے گھر ہوئے ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے بیروت دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا لبنان کوہرقسم کی مدد فراہم کرنےکےلیےتیارہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بیروت کی تصاویر اور ویڈیو بہت خوفناک ہیں،برطانیہ لبنان میں پھنسےاپنےشہریوں کوتحفظ فراہم کرنےکیلئےتیارہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے  لبنان کو فوری تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں فرانس لبنان کے ساتھ ہے۔

ایران کی جانب سے بھی لبنان کو ہرممکن تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیروت دھماکا بدترین حملے جیسا ہے۔ امریکا نے لبنان کو ہرممکن مدد کی پیش کش بھی کی ہے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain