تازہ تر ین

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی  کے خلاف چین کی جانب سے امریکا کو جوابی کارروائی سے خبردار کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں چین کا کہنا ہے کہ امریکی  صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ امریکا تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرے اور ان ویب سائٹس پر پابندی کو اُٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

امریکا نے وی چیٹ اور ٹک ٹاک بند کرنے کا اعلان کردیا

امریکی حکومت نے ایک بار پھر ’وی چیٹ‘ اور’ٹک ٹاک‘ کو سلسلہ…

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کامرس سیکریٹری ولبرس روز نے  نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکومت نے صدر کی ہدایات کے بعد دونوں چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامرس سیکریٹری کے مطابق 18 ستمبر کو ایک خصوصی نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، جس میں واضح کیا جائے گا کہ 20 ستمبر سے امریکا بھر میں وی چیٹ پر پابندی ہوگی اور اسے کوئی ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کر سکے گا۔

کامرس سیکریٹری نے واضح کیا کہ امریکی حکومت صدر کے احکامات کے تناظر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved