تازہ تر ین

6 ماہ بعد تاج محل کو سیاحوں کے لیے کُھول دیا گیا

ویب ڈیسک : بھارتی حکومت نے 6 ماہ سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پرعمل کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے تاج محل اور آگرہ قلعہ آنے والے سیاحوں کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹکٹس کاؤنٹر بند رہیں گے اور ٹکٹس کی بکنگ آن لائن کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 2500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2500 دو بجے کے بعد جائیں گے جبکہ آگرہ قلعہ میں بھی روزانہ 2500 سیاحوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ تاج محل اور آگرہ کے قلعے کوعالمی وبا کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم  اب تقریباً 6 ماہ بعد دونوں تاریخی  مقامات  کو سیاحوں  کے لئے  کھول دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain