حریم شاہ کا نجی ٹی وی پررمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سے متعلق نیا بیان

لاہور(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکاونٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا ۔کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔

قرنطینہ میں مایا علی کی بیکنگ کی وڈیووائرل

لاہور(ویب ڈیسک) قرنطینہ کے دوران اداکارہ مایا علی کی بہترین اندازمیں بیکنگ کی وڈیووائرل ہوگئی ہے۔فلم ’طیفہ ان ٹربل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے گھرکی صفائی کرتے ہوئے ایک وڈیوبنائی تھی جس میں وہ خاص طورپرگھرکے سوئچ بورڈ، سیڑھیوں کی رلنگ اوردروازے کے لاک سمیت گھرکی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی صاف کررہی تھیں جن پرعموماً لوگوں کا دھیان نہیں جاتا۔اب اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک ایسی وڈیوشیئرکی جس میں وہ بیکنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ قرنطینہ میں ان کی بیکنگ جاری ہے، میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کیے گئے۔اداکارہ نے کہا چاکلیٹ چپ کوکی بنانے میں انہیں بہت مزہ آیا لیکن اس سے زیادہ مزہ ان کوکیز کھانے میں تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کرے۔

متحدہ لندن کے تین دہشت گردوں کے را سے تعلق کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک) تحقیقاتی اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے گرفتار 3 کارکنوں شاہد متحدہ، عادل انصاری اور ماجد علی نے جےائی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ماجد علی جامعہ کراچی کا ملازم ہے اس کی نشاندہی پر جامعہ کراچی کے ایک ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے کمپیوٹر سے مبینہ طور پر بھارت سے بھیجی گئیں 2 ہزار سے زائد ای میلز کے شوہد ملے ہیں۔
بھارت میں مقیم دہشت گردوں کا ساتھی محمود کراچی میں موجود نیٹ ورک میں اسلحہ اور رقوم کی تقسیم اور دیگر ہدایات دیتا ہے جبکہ مذکورہ رقم منی ایکسچینج کے ذریعے ملتی تھیں اور وہ رقم نامعلوم افراد کے اکاونٹس میں منتقل کر دیے جاتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ماجد علی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے جامعہ کراچی میں اپنے آفس کا کمپیوٹر استعمال کرتا تھا، ماجد علی کا بھائی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا تھا جس کے بعد اسے جامعہ کراچی میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت ملی تھی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے متعدد سیاسی رہنماوں سے قریبی تعلقات کا بھی انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ محمود کی ہدایت پر کرایے کے ایک گھر میں اسلحے سے بھری گاڑی کا تمام اسلحہ اس گھر میں چھپایا تھا جسے بعدازاں دیگر 2 گھروں میں منتقل کرنے کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں چھپایا تھا جہاں سے یہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای میلز میں اسلحہ کے لیے کوڈ لٹریچر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے افراد کا بھی نام لیا ہے جن کی کی طرف سے انھیں معاونت فراہم کی جاتی تھی۔

فرانس میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ، 2 ہلاک اور 7 زخمی

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال کے اندر دکانداروں اور گاہکوں پر حملے کر کے 2 کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔ فرانس کے شہر ویلنس میں چاقو بردار شخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اور ایک دکاندار پر وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد وہاں موجود 2 گاہکوں پر بھی وار کیے۔حملہ آور شاپنگ مال سے باہر نکلا اور راہگیروں پر پہ در پہ وار کیے، اس دوران پولیس پہنچنے پر چاقو بردار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور 33 سالہ سوڈان کا رہنے والا شخص ہے جس نے فرانس میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے تا ہم حملے کا محرک سامنے نہیں آسکا ہے۔

کورونا وائرس ؛ شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے ، میرے شوہر کو کرفیو کا پاس دیا جائے دوسری بیوی کا مطالبہ

عمان(ویب ڈیسک) اردن میں ایک خاتون نے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر پہلی بیوی کے گھر ہے اور کرفیو کے باعث واپس نہیں آسکتا۔ اردن کی ایک رہائشی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے روتے ہوئے حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ وہ اپنے شوہر سے ملنے جا سکیں جو اس وقت اپنی پہلی بیوی کے گھر پر ہیں اور کرفیو کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔مذکورہ خاتون نے مزید بتایا کہ ان کا شوہر 12 دن قبل پہلی بیوی کے گھر گیا تھا اور واپسی والے دن کرفیو نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے وہیں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے کرفیو پاس جاری کیا جائے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 56 ہزار 985 افراد ہلاک ہوگئے۔ اردن میں اس وائرس کے مصدقہ 310 مریض ہیں جب کہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آنے انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں میں کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں۔ چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے، چوہدری منیر رحیم یارخان ملز، اتحاد ملز ٹو اسٹار انڈسٹری گروپ میں حصہ دار ہیں، اس بحران میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے غلام دستگیر لک کی ملز کو 14 کروڑ کا فائدہ پہنچا۔ چینی کی برآمد سے ملک میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی برآمد کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، چینی برآمد کرنے والوں نے دو طرح سے پیسے بنائے، چینی پر سبسڈی کی مد میں رقم بھی وصول کی اور قیمت بڑھنے کا بھی فائدہ اٹھایا گیا۔رپورٹ کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ وقت پر فیصلے کرنے میں ناکام رہا، دسمبر 2018ءسے جون 2019ءتک چینی کی قیمت میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا، اس عرصے کے دوران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ موجودہ اسٹاک اور ضرورت تقریبا! برابر ہے، تھوڑا سا فرق ذخیرہ اندوزوں کو قیمتیں بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا، حکومت اس معمولی فرق بھی ختم کرنے کے لیے چینی درآمد کرنے کی اجازت دے۔صرف 12 فیصد چینی ایکسپورٹ کی جبکہ میرا مارکیٹ شیئر 20 فیصد ہے، ترین دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میں نے 12 فیصد چینی ایکسپورٹ کی جبکہ میرا مارکیٹ شیئر 20 فیصد ہے، رپورٹ میں واضح ہے کہ میں نے اپنے حصے سے بھی کم چینی ایکسپورٹ کی۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میری ملز کو ملنے والی 3 ارب روپے سبسڈی میں سے ڈھائی ارب روپے تب ملے جب حکومت (ن) لیگ کی تھی اور میں اپوزیشن میں تھا۔

معروف نعت خواں 5 پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے

کراچی(ویب ڈیسک) محفل نعت میں شرکت کے لیے ماریشس جانے والے معروف نعت خواں محمد فرحان قادری پانچ پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے واپسی میں مدد کی اپیل کردی۔نعت خواں فرحان قادری نے کہا ہے کہ وہ 18 مارچ کو محفل نعت میں شرکت کے لیے بر اعظم افریقا کی ریاست ماریشس آئے تھے، کورونا وائرس کے پیش نظر 15 روز سے ماریشس میں لاک ڈاو¿ن ہے جس کی وجہ سے وہاں کا فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔نعت خواں نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے سے رابطہ کیا تو ا±ن کی جانب سے یہی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کرسکتے، مجھ سمیت 5 پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث ہم سب مشکلات کا شکار ہیں۔محمد فرحان قادری نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوٹس لے کر ہم سب کو یہاں سے نکال کر وطن واپسی کا بندوبست کریں۔

پاک فضائیہ کا آپریشن؛ زائرین کو دالبندین سے اسکردو پہنچادیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے دالبندین سے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا۔حکومت کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین(بلوچستان ) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نےاس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 41 ویں برسی

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیرِاعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظرگڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ سحر انگیز شخصیت کےمالک ذوالفقاربھٹو نے سیاست کا آغاز 1958 میں کیا اور ایوب خان کے دور حکومت میں وزیرخارجہ سمیت دیگراہم عہدوں پر فائز ہوئے۔ذوالفقارعلی بھٹو کی اقوام متحدہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی پرجوش تقریر آج بھی پاکستانیوں کا دل گرما دیتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جو بعد ازاں پاکستان کی سب سے بڑی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی۔ طلسماتی شخصیت کےمالک زوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عوامی انداز اپنایا اور عوامی جلسوں میں عوام کی زبان استعمال کی۔ذوالفقارعلی بھٹو کے دورحکومت میں قوم کو 1977 میں پہلا متفقہ آئین ملا۔ انکے دور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو آج بھی انکی بڑی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا سہرا بھی ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔واضح رہے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ اس وقت کے جنرل ضیا الحق نے الٹ دیا اور 4 اپریل 1979 کو قتل کے مقدمے میں انہیں پھانسی دے دی گئی۔

کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، شادی ہال اور ریسٹورینٹ سمیت ہر اس جگہ کو بند کردیا جہاں عوامی اجتماعات ہوسکتے تھے لیکن لاک ڈاون کی تباہی کو روکنے کے لیے زرعی شعبے کو کھلا رکھا ہے ور اب تعمیراتی شعبہ بھی کھول رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے۔