جاوید میانداد کا ہیئر اسٹائل پر توجہ دینے والے کھلاڑیوں کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک)جاوید میانداد نے کھیل سے زیادہ ہیئر سٹائل پر توجہ دینے والے نوجوان کرکٹرز کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیدیا،۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیٹسمین کو اپنی قیمتی وکٹ بچانے جب کہ بولر کو لائن و لینتھ اور نپی تلی بولنگ سے وکٹیں اڑانے کا ہنر سیکھنا چاہیے، دھوپ، بارش، گرمی اور سردی کی پرواہ کئے بغیر سخت پریکٹس سے ہی یہ ممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میدان میں کیسے لگ رہے ہیں،نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ نیٹ ہو یا میچ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں، اگر ہیئر سٹائل کی ہی زیادہ فکر کرنا ہے تو بہتر ہوگا کہ کرکٹ کے بجائے فلموں میں کام کریں۔

ایل پی جی : 40 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کردی گئی، اور اپریل کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 463 روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر 1067روپے کا ہوگیا ہے، مارچ میں11.8کلوگھریلوسلنڈرکی قیمت1530.17روپے مقررتھی۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی سے ڈمپر میں چھپ کر باجوڑ جاتے 60 افراد گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) گڈاپ پولیس نے 60 مسافروں کی غیر قانونی طور پر ڈمپر میں چھپ کر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاو¿ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاو¿ن اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بعد شہریوں نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی کوشش شروع کردی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈمپر کے ذریعے باجوڑ جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی نعمت بھٹی نے بتایا کہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں ڈمپر بک کرایا تھا تاہم پولیس نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈمپر سے 60 مسافروں کو اتروا لیا اور3 گھنٹے تک حراست میں رکھا، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا جبکہ مسافروں کو تحویل میں لے کرکورونا سے بچاو¿ کی آگاہی دینے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے ٹرک اور ڈمپروں میں مسافروں کو بجھوانے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جنہیں پولیس نے ناکام بنایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

KB پروڈکشن نے گلوکارہ گلاب کی کرونا وائرس کے لیئے کی گئی خصوصی دعا”لیا جب بھی میں نے یہ نام محمدﷺ“ ریلیز کردی

کھڈیاں خاص(ویب ڈیسک) KB پروڈکشن نے گلوکارہ گلاب کی کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیئے پڑھی گئی خصوصی دعا”لیا جب بھی میں نے یہ نام محمدﷺ“ ریلیز کردی۔اس خصوصی دعاکو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر خرم بھٹی پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے اس ویڈیو کے پروڈیوسر خرم بھٹی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ گلاب نے بتایاکہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہیوں کے پیش نظر ہمیں اس وقت اپنے رب سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس سے ہم ایسے ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں گلوکارہ گلاب نے کہاکہ مذکورہ دعا بھی میں نے اپنے اللہ کے حضور گڑاگڑا کر ریکارڈ کروائی ہے جس میں میں نے اللہ کو اپنے پیارے حبیب کے صدقہ دے کر اس موزی وبا سے بچانے کی دعائیں کی ہیں اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور اس وقت جس آزامائش کی گھڑی میں ہم سب گرفتار ہیں اللہ ہمیں اس سے سے نجات دلائیں اور ہم سب کے گناہ معاف فرماکر ہمیں بخش دیں آمین۔

ٹیکسٹائل مصنوعات میں 1.3 ارب کے غیرملکی سودے منسوخ

کراچی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب آئے معاشی بحران کے بعد غیر ملکی خریداروں نے پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے سودے منسوخ یا ملتوی کردیے، ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی چند ایسوسی ایشنز کے مطابق غیر ملکی خریداروں کے تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے آرڈرز کو یا تو منسوخ کردیا گیا یا ملتوی کردیا گیا ہے۔ جس پر سیکریٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کی ایک ٹویٹ کے ذریعے پیش کش پر نیویارک اور دی ہیگ میں پاکستانی سفیروں کے تجارتی افسران نے اپنے فون نمبر اور ای میل ایڈریس کو ٹویٹ کرتے ہوئے برآمد کنندگان کو رابطے کی دعوت دے دی تاہم ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان بیرون ممالک سفارت خانوں میں تعینات پاکستان کے تجارتی افسران کے دفاتر کو غیر ملکی خریداروں کو اپنے احکامات منسوخ کرنے میں مدد کے لیے استعمال کرنے کی وزارت تجارت کی پیش کش سے متاثر نہیں ہوئے۔

فنکاروں نے ٹک ٹاک میں اپنی مصروفیت بڑھ گئی،عوام کی طرف سے غصے بھری تنقید کاسامنا

کھڈیاں خاص(ویب ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی شوبز کی چھٹیوں نے فنکاروں کو گھروں تک محصور کردیا۔ٹی وی فلم اور اسٹیج کے اداکار اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے لگے ان میں سے بہت ساری اداکارائیں تنہا یا بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر اپنا وقت گزارنے لگیں۔ان میں سے بہت ساری اداکارائیں اور اداکار تو گھر پر ٹی وی دیکھ کر یا سوشل میڈیا پر لائیو آکر ایکٹو ہیں جبکہ ابھی بہت بہت ساری اداکارائیں جن میں سٹیج کی اداکارائیں سے سے زیادہ پیش پیش ہیں وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہی ہیں اور انہیں اپنے سوشل اکاﺅنٹس پر اپلوڈ کرکے وقت گزار رہی ہیں ان میں سے بہت ساری اداکاراﺅں کے فیس بک آئی ڈی پر اپلوڈ کی جانیوالی ویڈیوز پر عوام کی طرف سے غصے اور تنقید بھرے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جن میں عوام کی طرف سے انہیں صلاح دی جارہی ہے کہ وہ اس نازک گھڑی میں اللہ کو یاد کرنے کی بجائے گانوں کی اور فنی ٹک ٹاک بنا رہی ہیں جو درست نہیں ہے انہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے اور پریشانی کی اس گھڑی میں اللہ سے اس موزی مرض سے چھٹکارے کی دعائیں مانگنی چاہیئے۔

فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“ 3 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا

کھڈیاں خاص(ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم معروف گلوکارہ فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“3 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو سٹوڈیو24 سے سوشل میڈیا اور آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائیگا۔اس گانے کی کمپوزیشن نوید نوشاد نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی مکس ماسٹرنگ حسن بادشاہ اورراحیل مرزا نے کی ہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ فرخ عابدسٹوڈیوکینیڈا میں کی گئی ہے۔اس کی پروڈکشن پہچان پرموشنزکینیڈا اور ریڈ میڈیا سرکل کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران فروہ خان نے بتایاکہ اس گانے کو معروف گلوکار راحت فتح علیخاں نے ایک ڈرامہ سیریل کے لیئے تھیم سونگ کے طور پر گایاتھا جس نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ میں نے اسے کوورسونگ کے طور پر گایا ہے۔فرو ہ خان نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس کور سونگ کو بے حد پسند کریں گے۔

ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مدد کرنی چاہیے، نیلم منیر

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنی چاہیے۔
اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے لوگ عزت نفس کی خاطر دوسروں سے صدقہ نہیں لیتے۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

ماہرہ خان کا مداحوں کو آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

کراچی(ویب ڈیسک) خوبرواداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو مایہ نازپاکستانی ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا‘ دوبارہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
عالمہ شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہورومعروف ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا‘ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک ’آنگن ٹیڑھا‘ کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ہراتوار جب بھی انہیں فراغت ہوتی تھی تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کرآئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں۔ وہ ڈرامہ انہیں بہت ہنساتا تھا۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ ’آنگن ٹیڑھا‘ کودیکھیں اوراگردیکھ چکے ہیں تودوبارہ دیکھیں کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشریٰ آپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے۔