فلسطین کے 85 فیصد حصے پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے، رپورٹ

غزہ(ویب ڈیسک) فلسطینی اعداد و شمار کے قومی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت 1948سے لیکر اب تک85 فیصد فلسطینی سرزمین پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جما چکی ہے۔اسرائیلی حکام نے1976میں الخلیل کے علاقے میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔ صہیونیوں کے اس اقدام کے بعد فلسطینی عوام نے مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا جو بعد میں غاصب صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سبب بنا۔عربی روزنامہ القدس العربی نے اعداد و شمار کے فلسطینی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ2018 کے اختتام تک مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کی تعداد448 جبکہ اسرائیلی انتہاپسندوں کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں سے 47 فیصد صوبہ قدس میں فلسطینی جائیدادوں پر قابض ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں ہر1 فلسطینی کے مقابلے صہیونی انتہا پسند کی تعداد23 ہے جبکہ قدس میں ہر ایک فلسطینی باشندے کے مقابلے میں یہ تعداد بڑھ کر70 ہو جاتی ہے۔

نوسرباز گروہ ریلف فنڈ کا جعلی فارم 50 روپے میں بھیجتا رہا

شاہدرہ، فیروز والا (بیورو رپورٹ) شاہدرہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈز کے مستحق افراد کو لوٹنے کیلئے نوسرباز گروہ متحرک غریب متاثرین کو 50روپے فی کس جعلی فارم دیئے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے کرونا ریلیف فنڈز کے اعلان کے بعد نوسرباز گروہ نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا ہے شاہدرہ کی آبادی برکت ٹاﺅن میں ایک متحرک نوسرباز گروہ نے کرونا ریلیف فنڈ مالی امداد کا جھانسہ دیکر غریب مستحق افراد کو فی کس 50روپے میں جعلی فارم فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں امداد تقسیم فارم کی دستیابی کی اطلاع ملتے ہیں شاہدرہ فیروز والا کی درجنوں آبادیوں کے مکین مرد و خواتین فارم خریدنے پہنچ گئے لوگ پہلے ہی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہیں اوپر سے ایسے نوسرباز لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھارہے ہیں متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ایسے نوسرباز گروہ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو لوگوں کی ناجائز مجبوری کا فائدہ اٹھاکر متاثرین کو لوٹ رہے ہیں۔

معتدد یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ،چینی، گھی، دالیں دیگر اشیاءایک ہفتہ سے غائب

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے ایکشن کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ اپنا قبلہ درست نہ کر سکی شہر بھر کے کئی سٹوروں پر آٹا چینی نایاب ، جبکہ دالیں گزشتہ ایک ہفتے سے غائب ، پوش علاقوں کے یوٹیلٹی سٹورز پر انتظامیہ کی نظرکورونا وائرس کے باعث گھروں میں محسور عوام سٹوروں پر ذلیل وخوار ہونے لگی کوئی پرسان حال نہیں ،وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ یوٹیلٹی سٹور پر 27مارچ کو صرف ایک سو پیکٹ آٹے کے آئے لینے والوں کی تعداد تین سو کے قریب تھی ،اس کے علاوہ چینی کی صورتحال بھی پانچ دن سے یوٹیلٹی سٹور پر موجود نا ہونے سے شہریوں کی سٹور کیپر سے توں توں تکرار کا سلسلہ جاری اس کے علاوہ آٹھ دن سے دالیں بھی نہیں مل رہی جبکہ کوٹ خواجہ سعید یوٹیلٹی سٹور پر بھی آٹا چینی چار سے پانچ دن سے نا ملنے کی وجہ سے شہری لاک ڈاون کے باعث آتے ہیں اور آکر آٹا چینی نا ملنے پر وآپس چلے جاتے ہیں ایک شہری عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کے مجھے اس سٹور پر چکر لگاتے ایک ہفتہ ہوگیا ہے مگر یہاں پر نا چینی آٹا اور نا ہیں دالیں میسر ہیں ایک طرف وزیراعلی پنجاب نے ایکشن لیا ہے کے عوام کو ارزاں نرخ پر یوٹیلٹی سٹورز پر ان کو مہیا کی جائے جبکہ ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں اس میں انتظامیہ کی نااہلی ہے یا حکومت کی اس نارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا چائنہ سکیم یوٹیلٹی سٹور پر آٹا چینی اور دالیں آٹھ دن سے نہیں پہنچ سکیں جس سے وہاں کے رہائشیوں میں حاجی لیاقت کا کہنا ہے کے یوٹیلٹی سٹور بنانے کا جو مقصد تھا وہ مقصد دیکھائی نہیں دے رہا کیونکہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ایک طرف وزیر اعلی پنجاب ایکشن لیتے ہیں اور دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ ان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیتے ہیں زبانی جمع خراچ سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا اس کیلئے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ شادباغ یوٹیلٹی سٹور میں بھی چار دن سے آٹا چینی نایاب ہوچکی ہیں انتظامیہ کے اعلی افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سبھی دالیں چینی اور آٹا صرف پوش علاقوں کے سوا کہیں بھی میسر نہیں شمالی لاہور کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا یہاں کی غریب عوام میں نوے فیصد ایسے شہری ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کما کر لاتے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں خبریں اور چینل فائیو سروے میں شہریوں کا کہنا تھا کے اگر منتخب وزیراعلی عثمان بزدار کے ایکشن لینے پر بھی یوٹیلٹی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی تو پھر حکومت کو سوچ لینا چاہئے کے ان کی ویلیو عوام میں کہاں ہے کیونکہ یوڑیلڑی سٹورز انتظامیہ اور افسران سب اچھا کی رپورٹ دینے کے سوا کچھ نہیں کرتے جو لوگ اس نااہلی میں ملوث ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ہم اہلیان شمالی لاہور کے باسی وشیراعلی پنجاب سے پرشور اپیل کرتے ہیں کے وہ ان غریبوں کا بھی خیال کریں اور ہمیں آٹا چینی گھیاور دالوں کیلئے لائنوں میں دھکے نا دلوائیں ۔زونل منیجر فیضان حمید کا کہنا ہے کے دالیں پیکنگ یونٹ میں ہیں بہت جلد ان کو مل جائیں گی اور آٹا چینی کہاں شارٹ ہیں مجھے بتائیں جبکہ ان سے جب یہ کہا گیا کے یہ آپ کی ڈیوٹی ہے تو زونل منیجر کا کہنا تھا کے جو ان کا انچارج ہے اس کے خلاف کاروائی بھی کرونگا اور اس کے علاوہ سبھی اشیاءخوردونوش آج ہی ان سٹورپر بھجواونگا

کرونا نے 200 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا،28ہزار سے زائد ہلاکتیں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی

نیویارک،روم، میڈرڈ ، تہران، ریاض، دبئی (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہزار ہوگئی ہے جبکہ اٹلی اور سپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 11591 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں 3166 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 1408 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیںہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوںکی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کے بعد اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔کورونا کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاںاموات ساڑھے 11 ہزار سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ 160000کیس سامنے آئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے کے بعد مکہ کے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 60 سے زیادہ ہے۔ دریں اثناءامریکہ میں وبا کو روکنے کےلئے کیے جانے والے اقدامات اور سماجی دوری کی ہدایات 30 اپریل تک نافذ رہیں گی۔ آسٹریلیا نے اپنے اقدامات میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے کے لیے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینِک راب نے کہا ہے کہ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1408 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں بستروں اور سٹاف میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ وہ کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے اقدامات میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔ جاپانی وزیر ِخارجہ نے کہا ہے کہ 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک مں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ادھر اٹلی میں لاک ڈاو¿ن میں 12 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اٹلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن 12 اپریل تک برقرار رہے گا۔ اٹلی کی حکومت کا یہ اعلان ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 سے بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اٹلی وہ پہلا ملک ہے جس نے تین ہفتے پہلے لاک ڈان کا آغاز کیا تھا۔ برسلزکرونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، جان لیوا وائرس سے اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اور اسپین تو اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئیں۔اٹلی میں 10ہزار 779، اسپین میں 7 ہزار 340 اور جرمنی میں 455 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں وائرس نے 2600 افراد کی زندگی چھین لی ہے جبکہ 1 لاکھ 44 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں مزید 187 افرادجان سے گئے، تعداد 1400 سے اوپر چلی گئی۔ایران میں منگل کو بھی117 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی ہے۔وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 41 ہزار افراد کو جکڑ لیا۔ اموات 35 ہزار سے اوپر چلی گئیں، ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے د±گنی ہو گئی ہے جہاں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 253 ہو گئی۔نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کے لیے کنٹینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے منگل کو 565 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3165 ہونے کے بعد چین میں اموات کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس تازہ صورتِ حال کے بعد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔دوسری جانب 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی۔کورنا وائرس کی وجہ سے اسپین اور اٹلی میں قیامت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں، ان دونوں ملکوں میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 101739جبکہ اس سے اموات 11591 ہو چکی ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 87956جبکہ اموات 7716 ہو چکی ہیں۔کورنا وائرس سے متحد عرب امارات میں 611افراد بیمار ہوئے ہیں، جبکہ دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے عالمی وبا کرونا وائرس اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ روسی دارالحکومت ماسکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور قریبی تعاون پر بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی حالات سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اور اس نقصان سے نمٹنے کے لیے 25 کھرب ڈالر تک کے معاون پیکیج کی ضرورت ہوگی۔اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کی گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، ارجنٹائن اور افریقہ کے صحرائی ممالک کو خوفناک امتزاج کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں قرضوں کے اضافے شامل ہیں جس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر تباہ کن اثرات بھی رونما ہوں گے۔یورپی ملک فرانس میں 30 مارچ کو ریکارڈ 418 جب کہ امریکا میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ہلاکتیں بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئیں جو کہ ایران سے زیادہ ہیں۔ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی تھیں اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 تھی۔تاہم امریکا اور فرانس میں پہلی بار سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک ایران سے ہلاکتوں میں آگے نکل گئے۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 500 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں 31 مارچ کی صبح تک جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے د±گنی ہو گئی، ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 565 اموات کے بعد تعداد چین میں اموات کے قریب پہنچ گئی۔ادھر اسپین اور اٹلی میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی۔ فرانس میں 3 ہزار سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ برطانیہ میں 180 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس سے صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ ریاست کے گورنر نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے کہا ہے کہ وہ نیویارک آ کر اس بحرانی صورت حال میں لوگوں کی مدد کریں جہاں کل 67 ہزار مریضوں میں سے نصف کرونا انفکشن میں مبتلا ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے مزید 3 جاں بحق، تعداد 27 ہوگئی 58 مکمل صحت یاب مریض 1925

اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور (نمائندگان خبریں)کرونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1925 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جبکہ ان کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور دوران علاج چل بسے ہیں۔ شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا 70 سالہ رہائشی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔ان کا کہنا تھاکہ مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جن میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے تیسرے شخص کا انتقال خیبرپختونخوا میں ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی۔فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے ، ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔پاکستان میں منگل کو اب تک کورونا وائرس کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 20، بلوچستان میں 10، پنجاب میں 7، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1872 تک جاپہنچی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق سندھ میں منگل کورونا وائرس کے نئے تمام 61 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جن میں سے کراچی کے 45 اور جام شورو کے 2 کیسز ہیں جبکہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 14 افراد میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 294 اور حیدرآباد میں 57 ہوگئی ہے ، دادو میں ایک، جیکب آباد میں ایک اور جامشورو میں 2 کیسز ہیں اس کے علاوہ سکھر میں موجود زائرین میں 265 اور لاڑکانہ میں 7 زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پیر کے روز سندھ میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئیں جو کراچی سے رپورٹ ہوئیں تھیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی کے رہائشی 66، 63 اور 52 سالہ مریضوں میں چند روز قبل مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم تینوں مریض انتقال کرگئے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے 658 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ لاہور میں 130، گجرات 62، جہلم 28، راولپنڈی 44، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان اور میانوالی 3 جب کہ ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2 کیس ہیں اس کے علاوہ نارووال، اٹک، خوشاب، بہاولپور، بہاول نگر ،قصور اور لیہ میں ایک ایک کیسز ہیں۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔کراچی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متثرہ افراد کی تعداد 627 ہو گئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ 41 مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان سے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے کارکن ملک اشدر کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اائے ہوئے افراد کو خاندانوں سمیت 28 دنوں کے لئے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔حیدرآباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی، 90 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ پارا چنار میں دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کرونا کا شکار ہونے والوں میں 22 سالہ خاتون اور 21 سالہ نوجوان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان حکومت میں شامل ایک صوبائی وزیر کے بیٹے میں کرونا وائرسکی تصدیق ہونے کے بعد اسے گھر میں آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔ ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کرونا وائرس کے مشتبہ32 افراد میں سے دو افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور فورسز نے ضلع بھر میں مزید اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں کرونا کا علاج معالجہ کرنے والے بھی اس سے محفوظ نہ رہے، چلڈرن ہسپتال کی سٹاف نرس علاج کرتے ہوئے خود کرونا وائرس کا شکار ہو گئی۔ یونیورسٹی ااف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جانے والا کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 600 سے زائد افراد کو اتوار کی رات رائیونڈ لاہور سے یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 658 کنفرم مریض ہیں اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں کرونا کے مزید 57 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے، ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہے۔

سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے صحن کو طواف کیلئے کھول دیا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے محدود تعداد میں مطاف (خانہ کعبہ کے صحن) میں طواف کرنے کی اجازت دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے اکانٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مطاف پر طواف کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے’۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘لوگوں کی محدود تعداد کو عبادت کی ادائیگی اجازت دی گئی ہے’۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں بھی دکھاجاسکتا ہے کہ لوگوں کی کم تعداد بیت اللہ کے اطراف میں موجود ہے اور فاصلے میں کھڑے ہیں اور عبادت میں مشغول ہیں۔ بیت اللہ کے اطراف میں گارڈز بھی کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

پنجاب میں دکانیں صبح 9 بجے کھولنے شام 5بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹر) کورونا سے بچاﺅکے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ ، گروسری او ر جنرل سٹور وغیرہ کے نئے اوقات کار مقررکر دئےے ہیں۔نئے اوقات کار کے مطابق جنرل سٹو ر، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گی۔میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔نئے اوقات کار پر یکم اپریل سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہاکہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیاہے-عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے-

وفاقی کابینہ گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ،12 کھرب کا ریلف پیکیج منظور عمران خان آٹے کی قلت پر برہم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری کارروائی کریں جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ،اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں، سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں، اپوزیشن کورونا سے متعلق مثبت تجاویز دےں ہم خوش آمدید کہیں گے،سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراءسے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئےگی،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری کارروائی کریں جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ،اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں، سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں، اپوزیشن کورونا سے متعلق مثبت تجاویز دےں ہم خوش آمدید کہیں گے،سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراءسے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئےگی،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کومجموعی مریضوں، علاج کے انتظامات، طبی لباس، اشیاءکی ترسیل کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ،کابینہ کولاک ڈاﺅن کے دوران سہولتوں اور این ڈی ایم اے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایکسپورٹرز کا مال روکنے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ اور ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید نے وزیراعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں اجاگر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر اعظم عمران نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیئے،،قیمت بھی نہ بڑھے۔وزیر اعظم نے وزیر فوڈ سیکورٹی کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دیدی۔ کابینہ میں ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھلے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ کابینہ ارکان نے کہاکہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کو کھانے پینے کی مشکلات ہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر حصہ ڈالیں،آپ کا شمار ملک میں زیادہ اثاثے رکھنے والے خاندان میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا وباءپر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 1865 کورونا وبا کے کیسز رجسٹرہوئے،آج کے دن تک 25 افراد کی کورونا سے اموات ہو چکی ہے،58افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں،کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے 2 پرانگ سٹریٹجی اپنانے کو کہا۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا،سندھ میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ صوبائی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حسن سلوک کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے باقاعدہ طور پر سکو ک بانڈز کی منظوری دی،سکوک بانڈز اسلامک بینکنگ کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراءسے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو کیش ٹرانسفر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےشفاف طریقے سے12 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کے بارے بریف کیا۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،وزیراعظم نے ریلوے ،ایف بی آر ، پی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں،اپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دے ہم خوش آمدید کہیں گے،یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے نہ کہ تنقید کرنےکا۔ انہوںنے کہاکہ آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (آج)بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کرونا چین سے مختلف معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمان کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں کرونا سے متعلق تحقیق کی گئی ہے۔ چین میں پایا جانے والا کرونا پاکستان میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہے۔ پاکستان میں وائرس کی ساخت میں کچھ جگہ تبدیلی ہے۔ پلازما ٹرانسفیوژن سے متعلق مشاہدہ جاری ہے۔ چین میں بھی پلازما ٹرانسفیوژن پر مشاہدہ کیا گیا۔ کرونا ابھی بڑھ رہا ہے۔ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا۔ حکومتی ہدایات پر بڑی حکمت عملی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا بلکہ احتیاط سے خاص طریقے کے ساتھ لاک ڈاﺅن کیا۔ مکمل لاک ڈاﺅن اس لیے ممکن نہیں کہ 8، 10 کروڑ غریب ہیں۔ وزیراعظم نے ٹھیک کہا کہ سوچ سمجھ کر چلنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے کہنے پر مکمل لاک ڈاﺅن کیا تو افراتفری کا ماحول بن سکتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں چاہے دکان پر ہوں یا فیکٹری میں یا کسی اور جگہ ہوں۔ ابھی تین سے چار ماہ تک ماسک، دستانے پہننا اور سینیٹائزر استعمال کرنا لازمی ہوگا چاہے لاک ڈاﺅن ہو یا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پلازما ٹرانسفیوژن سے متعلق ابھی مشاہدہ جاری ہے۔ چین میں بھی پلازما ٹرانسفیوژن پر مشاہدہ کیا گیا جبکہ عالمی سطح پر پلازما ٹرانسفیوژن کو مکمل طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا ڈیٹا دنیا سے مختلف ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق اب تک ڈیٹا حوصلہ افزا ہے۔ ملک میں اس وقت تعداد بڑھ رہی ہے مگر تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ گراف جب نیچے آنا شروع ہو گا تو تعداد سے متعلق درست معلوم ہو سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے تو ہمیں ہر صورت رکھنا ہیں۔ تین، چار ماہ ہمیں سختی سے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا ہے۔