کوئی بھی خطرہ ذمہ دار قوم کو شکست نہیں دے سکتا ، قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا اور یہ چین نے کرکے دکھایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امدادتیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، یہ احکامات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی، کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے، انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاو? کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، پہلے انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے، ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

سکھر: قرنطینہ سنٹر میں 100 سے زائد زائرین وارڈ توڑ کر باہر گئے

سکھر(ویب ڈیسک) سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں100 سے زیادہ زائرین وارڈ سے باہر آ گئے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان میں کچھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل ہیں۔زائرین نے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سینٹر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یہ اطلاع ملتے ہی زائرین کی جانب سے واویلہ مچایا گیا اور فوراََ وارڈ کو خالی کر دیا گیا۔ قرنطینہ سینٹر سکھر کی لیبر کالونی میں موجود ہے۔ واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے علاقے کو اپنی حدود میں لے لیا ہے جس کے بعد معاملات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سکھر کے قرنطینہ میں رکھے گئے ایران پلٹ زائرین قرنطینہ توڑ کر باہر نکل آئے۔ زائرین کو شکایت ہے کے اندر انہیں پینے کا پانی اور دوا بھی دستیاب نہیں۔ سندھ حکومت کی تو بہت تعریفیں ہورہی تھیں۔ یاد رہے کہ سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں ان افراد کو رکھا گیا تھا کہ جو ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی لیکن اب انتظامیہ کے سلوک کی وجہ سے تقریباََ100 افراد قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے۔ تا ہم پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے میں کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ3 ا فراد کوروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تمام انٹرنیشنل فلائٹس معطل ، معذرت خواہ ہیں، پی آئی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حکومتی ہدایات کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 21 مارچ کی شب8 بجے سے 28 مارچ تک کے دوران شیڈول تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ ادھربلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں جزوی لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں 21 دن تک لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے تمام بڑے شاپنگ مال، بازار بند اور ریستورانوں میں ڈائننگ پر پابندی تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کے لیے بند رہے گی محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہو گا ۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں کرونا کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے ہیں اور بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میرپور کا علاقہ کرونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دروان یورپ کے مختلف ممالک سے لگ بھگ 3000 لوگ آئے ہیں حکام کے مطابق ان افراد میں اٹلی اور اسپین سے آنے والے کشمیری بھی شامل ہیں. آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ترجمان راجہ وسیم نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 کے قریب لوگ بیرونِ ممالک سے میرپور پہنچے ہیں انہوں نے بتایا کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو ٹریس کر لیا گیا ہے اور ان کے گھروں کی نشان دہی کی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ میرپور کرونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے پاکستانی کشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ واحد مریض کا تعلق بھی میرپور سے ہی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ تین دن کے دوران کرونا وائرس کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے البتہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرونِ ملک سے آنے والے 41 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے چین نے کرونا وائرس کی وبا پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور اب لوگوں پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کی جا رہی ہے۔کرونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہوا تھا جہاں سے یہ وبا پھیلنا شروع ہوئی اور اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے لیکن اب ووہان میں بھی رفتہ رفتہ معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگے ہیں ووہان میں حکام نے ان علاقوں میں سپر مارکیٹس اور دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے جہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے فی الحال یہ دکانیں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کھلیں گی۔اس کے علاوہ ہر گھر کے ایک فرد کو روزانہ باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ وہ سامان کی خریداری وغیرہ کر سکیں دوسری جانب بیجنگ کے چڑیا گھر نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بیرونی حصہ لوگوں کے لیے کھول رہے ہیں لیکن آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہننا ہوگا اور ایک دن قبل ریزرویشن کرانی ہو گی۔کورونا وائرس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا‘کورونا وائرس کو کووِڈ 19 کا نام دیا گیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی وبا قرار دیا ہے‘160 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کے دو لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے شہروں کو بند کیا جارہا ہے، قرنطینہ مراکز بنائے جارہے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں چین میں کیسز میں کمی آرہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے.پاکستان میں کورونا وائرس کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے اور 50 ارب ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے۔امریکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی وجہ سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے امریکہ نے یورپ سے صرف ان مسافروں کو واپس آنے کی اجازت دی ہے جن کے پاس امریکی شہریت یا گرین کارڈ ہیں جن لوگوں میں وائرس کی علامات پائی گئیں، انھیں 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جائے گی وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عارضی لاک ڈاﺅن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ملک کو فوری لاک ڈاﺅن کیا جائے : شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات پر فوری لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے، عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباءہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاو¿ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔

کرونا : لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق نا تو کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔ ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں۔ اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر نبرد آزما ہوتی ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

ایران میں صورتحال تشویشناک ، شاہ محمود کا جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے کثیر جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور اپنے جرمن ہم منصب کو کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا اس وقت پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے، اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوںگی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیرخارجہ نے جرمن ہم منصب کو عالمی وباءکے تناظر میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 8 ماہ سے کرفیو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل کرفیو کے باعث،غذا اورادویات کی شدید قلت پیداہوچکی ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہم اپنے محدود ذرائع کے ساتھ اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اس وقت مہلک بیماری پوری انسانیت کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عالمی پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں، ایران سے عالمی پابندیاں ختم کی جائیں تا کہ وہ اپنے وسائل سے آفت کا مقابلہ کرسکی۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تناظرمیں پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کو قرض ادائیگی میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں 20 ہزارسے زائد افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، 68 اموات ہو چکی ہیں، ہمیں ایران کی صورت حال پر تشویش ہے۔

پنجاب میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات 2 روز کیلئے بند

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت جواں، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز بند ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں شاپنگ مالزاورسیاحتی مقامات 2 روز کیلئے بندہوں گے۔ اس کولاک ڈاو¿ن نہیں کہا جا سکتا، سماجی میل جول میں فاصلے ہی وبا سے بچاو¿ کا بہترین طریقہ ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری آئندہ 2 روز اپنے گھروں میں رہیں، میڈیکل سٹورز، سبزی منڈی، کریانہ سٹورز کھلیں رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں کی جا رہی۔ بیکریز،دودھ کی دکانیں، پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی پیکیج کے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت جواں کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا مریضوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے، قرنطینہ سینٹرز میں مکمل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اٹلی: کرونا سے متاثرہ 95 سالہ خاتون صحت یاب

اٹلی(ویب ڈیسک) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ابھی تک 4 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد50 ہزار سے زیادہ ہے۔ لیکن اب اٹلی سے خبر موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اٹلی میں پہلی مریض سامنے آئی ہے جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 95 سال بتائی جا رہی ہے۔خاتون کو بھی کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کیا گیا تھا اور اب یہ خاتون صحت مند ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اٹلی میں صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے جس کے بعد اٹلی میں اب چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب اٹلی کے پاس اتنی جگہ بھی نہیں ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کر سکیں۔اٹلی کی عوام کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کو بار بار حکومت کی جانب سے احتیاط کرنے کا کہا گیا تھا لیکن عوام نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے بعد کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا ئی ہوئی ہے۔لیکن اٹلی میں ابھی تک معاملات کنٹرول میں نہیں کئے گئے، عوام کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔

سندھ: کرونا سے بچاﺅ کیلئے مردوں نے برقع پہننا شروع کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سندھ کے مردوں نے برقع پہننا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث لوگوں نے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔کئی شہری ماسک اور دستانے پہنے نظر آتے ہیں۔تاہم سندھ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے مردوں نے برقع پہننا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں برقع پہنے ایک مرد رکشے سے اترتا ہے۔ جب اس سے برقع پہننے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ بتاتا ہے کہ میں نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے برقع پہننا شروع کیا ہے۔یہ برقع عام طور پر خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے پہنا جاتا ہے تاکہ اپنے چہرے کو چھپایا جا سکے تاہم اب مردوں کی جانب سے اسے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے حل کے طور پر پہنا جا رہا ہے۔

حکومت کا عالمی بینک کے 4 کروڑ ڈالر کرونا کخیلاف استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عالمی بینک کے 4کروڑ ڈالرز کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کےلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فنڈز کو آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کےلئے استعمال کیاجائے گا ، فنڈزسے سندھ ایک کروڑ ڈالرز ،خیبرپختونخوا 70لاکھ ڈالر، بلوچستان 20لاکھ ڈالرز استعمال کر سکے گا، وفاق میں ایک کروڑ 35لاکھ ڈالرز اور پنجاب 75لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عالمی بینک کے 4کروڑ ڈالرز کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کےلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور غیر استعمال شدہ فنڈز کو وفاق اور صوبے استعمال کر سکیں گے، فنڈز کو وفاق اور صوبوں کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے خلاف کےلئے کلیئر کر دیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ فنڈز کو آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کےلئے استعمال کیاجائے گا ، فنڈزسے سندھ ایک کروڑ ڈالرز ،خیبرپختونخوا 70لاکھ ڈالر، بلوچستان 20لاکھ ڈالرز استعمال کر سکے گا، وفاق میں ایک کروڑ 35لاکھ ڈالرز اور پنجاب 75لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فنڈز این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے علاوہ ہوں گے ورلڈ بینک فنڈ اے ڈی بی کے 600ملین ڈالر کے پیکج کا حصہ ہیں۔