حمیرا ارشد کی ماسک اور سینیٹائزرز مہنگا بیچنے والوں پر شدید تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ تاجر اور دکان دار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر لوگوں کو کم نرخ میں فروخت کریں، صرف نماز روزہ ہی عبادت نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کے کام آنا بھی عبادت ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ پتا نہیں ہم کیسے لوگ ہیں اور کیسے مسلمان ہیں، ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو ہم لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کردیتے ہیں تاکہ کمائی کرسکیں۔اداکارہ نے کہا کہ صرف نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا ہی عبادت نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا اور اس سے پیار کرنا بھی عبادت ہے، یہ جو مشکل وقت ہم پر آیا ہے یہ بھی اللہ کی ایک آزمائش ہے اگر آپ مسلمان ہیں اور اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو مخلوق کی مدد کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بند کریں۔حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز لوگوں کو کم نرخ میں دیں اللہ آپ سے بہت راضی ہوگا، آپ کے پاس کمائی کے لیے پورا سال موجود ہے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔

کورونا وائرس؛ کنیکا کپورپرعوام کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپورپرکورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق چھپانے سمیت عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی گلوکارہ کنیکا کپورجن کے کورونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق کردی گئی تھی، اب ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پرغفلت برتنے، خطرناک بیماری چھپانے اورعوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کنیکا کپور11 مارچ کوممبئی سے لکھنو¿ پہنچیں جہاں وہ اس سے ایک روز قبل ہی لندن سے بھارت پہنچی تھیں تاہم اس کے بعد گلوکارہ نے متعدد لوگوں سے ملاقاتوں سمیت کئی تقریبات میں بھی شرکت کی جب کہ گلوکارہ کویہ علم تھا کہ لندن سے واپسی پرانہیں قرنطینہ میں رہنا تھا۔پولیس نے کنیکا کپورکے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف ان الزامات کے تحت مزید دو مقدمے بھی درج کر لیے گئے ہیں۔گلوکارہ کنیکا کپورنے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر تصدیق کی ہے کہ ان کا لکھنو میں کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ گلوکارہ نے مزید بتایا تھاکہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر والوں کے ساتھ مکمل طورپرقرنطینہ کرلیا تھا۔

احد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی

ابو ظبی (ویب ڈیسک) شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔خوبرواداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اوروہیں ضیا نورائی جزیرے پران کی شادی بھی ہوئی تھی۔ جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اوردونوں ہی تصویرمیں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔ دونوں اداکار کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔

گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، عوام کی خاطر واپس آ رہا ہوں: شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے روانگی کے بعد کل صبح پاکستان واپس آئیں گے۔ پاکستان روانگی سے قبل اپنی والدہ اور نوازشریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تباہی مچا رکھی ہے، اللہ پاک پوری دنیا کو اس وائرس سے محفوظ رکھے۔ کرونا وائرس کے حملے کے پیش نظر پاکستان اور عوام کی خاطر پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آنا چاہتا تھا تاکہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ موجود رہوں۔ اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی علالت ادھوری چھوڑ کر واپس پہنچ رہا ہوں۔ پارٹی رہنما اور کارکن ہوائی اڈے نہ آئیں۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان کو سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان احتیاطی طبی

ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے ہم نہیں ڈرتے، موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر وطن واپس آ رہا ہوں، مجھے بڑے بھائی نے کہا ہےکہ میری صحت کا فکر نہ کرو قوم کو تمہاری ضرورت ہے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف 19 نومبر کو نوازشریف کے ساتھ لندن گئے تھے تاکہ نواز شریف کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کرسکیں۔شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کو لے کر ائیر ایمبولینس میں لندن پہنچیں تھے۔آج اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت

سے ایک اہم مطالبہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فی الفور لاک ڈاو¿ن کی تیاریاں کرے، خوراک کی فراہمی سمیت دیگرانتظامات کوحتمی شکل دی جائے۔ عوام کی زندگیاں مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتیں، تاخیر کی صورت میں خوفناک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور کرونا کی یکساں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، کرونا اور معیشت کے لئے قومی سطح پر مناسب اقدامات کا عمل تیز کیا جائے، معیشت اور کرونا کی سامنے آتی صورتحال کے مقابلے میں خامیوں اورشکایات دور کی جائیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خیبرپختونخوا میں متاثرہ فوت ہونے والے مریض سے ڈاکٹر کے متاثر ہونے کی اطلاعات کا حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں علاج معالجے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے الگ مقامات کی دستیابی پر سنجیدگی سے فوری غور کیا جائے، ٹیسٹنگ کٹس کی عدم دستیابی کی اطلاعات کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کئے جائیں، لاہور اور دیگر علاقوں میں بدستور عوامی ہجوم کی اطلاعات خوفناک ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر متاثرہ مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں چلی گئی تو یہ ہمارے لئے مزید خطرے کی گھنٹی، رواں مالی سال کی اپریل اور جون کی سہہ ماہی میں 300 ارب ٹیکس وصولیوں میں کمی معاشی خطرے کا اعلان ہے۔

سعودی عرب میں قرنطینہ کا مریض فرار ہونے کی خبر نے خوف و ہراس پھیلا دیا

جازان(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ایسی خبر پھیل گئی ہے جس نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جازان سے متعلق اس خبر میں کہا جا رہا ہے کہ کورونا کا ایک تصدیق شدہ مریض قرنطینہ سے فرار ہو گیا ہے، جسے ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا۔ جازان میں کورونا کا ایک مریض قرنطینہ سے بھاگ گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے، مگر ابھی تک اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔ اس خبر کے باعث عوام اور تارکین بہت پریشان ہیں کہ یہ مفرور شخص نہ جانے کتنے سو افراد سے رابطے میں رہ کر ان میں بھی مہلک وائرس منتقل کر سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے الباحہ کے محکمہ صحت کی جانب سے وضاحت سامنےآ گئی ہے۔ جازان میں کورونا کے صرف دو مریض ہیں ، دونوں ہی اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں، جن کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ کورونا کے مریض کے فرار کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ کوئی مریض قرنطینہ سے فرار نہیں ہوا۔ لوگ بے بنیاد خبروں پر یقین کر کے نہ تو خود پریشان ہوں۔ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنیں۔ ریجن میں کورونا کے مریض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریض قرنطینہ کی پابندی نہیں کر رہا اور آزادانہ طریقے سے میل جول جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ بات غلط اور بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ بیرون ملک سے ایک شہری واپس آیا تھا جس پر کورونا کی علامتیں ظاہر نہیں تھیں۔وزارت کے ضوابط کے مطابق شہری کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی جس کی وہ پابندی کرتا رہا ہے۔محکمے نے کہا ہے کہ ’کل جمعہ کو لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا حامل ہے، تصدیق ہونے پر اسے کنگ فہد ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کا جن بے قابو ہو گیا۔ صرف دو روز میں ہی کورونا کے 100سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے تھوڑی دیر قبل بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر مملکت میں مزید 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 392 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز بھی 70 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب سے کچھ روز پہلے تک سعودی عرب میں روزانہ اِکا دکا مریض ہی سامنے آ رہے تھے۔ مگر اب روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے۔ جس کی باعث سعودی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور عوام بھی خوف و ہراس کا شکار ہے۔ حالانکہ سعودی حکومت نے کوروناسے نمٹنے کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں تاہم کورونا کے آگے اس کا کوئی بس نہیں چل رہا۔سعودی حکومت نے صرف دو دِنوں میں سو سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد مزید احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ مملکت میں اس وقت پریشانی کی فضا ہے۔ مملکت میں اس وقت کورونا کے ہزاروں مریض موجود ہیں، مگر ان کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ سعودی محکمہ صحت نے کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے کی خاطر ریاض کے تیرہ فائیو اسٹار اور سیون اسٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ان ہوٹلز میں بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سعودی اور تارکین وطن کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ مملکت میں کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ان عالیشان ہوٹلز میں اس وقت محکمہ صحت کے حکام نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور یہیں پر کلینکس بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔ طبی عملہ یہاں پر قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی صحت کی نگرانی کر رہا ہے۔

کورونا وائرس: چین اور امریکا میں ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی

واشنگٹن/ بیجنگ(ویب ڈیسک) گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی ”قیمتی دن برباد کیے“ جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ علاوہ ازیں، وائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ”ناول کورونا وائرس“ (کووِڈ 19) کو ”چائنیز وائرس“ کہا تھا جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چنیائنگ نے مائیک پومپیو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ سچ کو سے واقف ہوتے ہوئے بھی جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کی روک تھام کےلیے چین کے بروقت اقدامات کو سراہا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کے متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔امریکی حکام کی جانب سے چین اور دوسرے ممالک کےلیے 10کروڑ ڈالر امداد پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹویٹ کیا: ”درحقیقت ہمیں (چین کو) اس میں سے ایک ڈالر بھی نہیں ملا۔ لیکن کیا امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے واجبات ادا کردیئے ہیں؟“ چین نے امریکی حکومت کو 3 جنوری کے دن ہی ناول کورونا وائرس کی وبا سے آگاہ کردیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ 15 جنوری کو ووہان کا سفر کرنے والے امریکیوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کرچکا تھا۔ ”اور اب چین پر تاخیر کا الزام؟ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟“ چنیائنگ نے لکھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا۔ ”3 جنوری تک چینی حکام کووِڈ 19 وائرس کے نمونے تباہ کرنے کا حکم دے چکے تھے، ووہان کے ڈاکٹروں کو خاموش کرچکے تھے اور انٹرنیٹ پر عوامی تشویش کو سینسر کرچکے تھے۔ اس ٹائم لائن کی واقعی تفتیش ہونی چاہیے۔“اس پر چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ نتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ امریکی سرکاری ادارے ”سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول“ (سی ڈی سی) کے اندازے کے مطابق امریکا میں اس بار موسمی زکام سے 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 22000 اموات بھی شامل ہیں۔ سی ڈی سی کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان میں سے کچھ اموات کووِڈ19 کی وجہ سے بھی ہوسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شفاف اور درست معلومات سے واقف ہونا امریکی عوام کا حق بھی ہے اور ضرورت بھی۔ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق گزشتہ ہفتے چینی حکام نے الزام لگایا تھا کہ یہ وائرس امریکی فوجیوں سے ووہان میں منتقل ہوا، جس پر امریکا نے چین سے شدید احتجاج کیا تھا۔علاوہ ازیں امریکا نے اس ماہ کے شروع میں 60 چینی صحافیوں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی 100 امریکی صحافیوں کو دس دن کے اندر اندر چین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک دن کے میں 627 ہلاکتیں، 47 ہزار افراد متاثر

میلان(ویب ڈیسک) اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 627 افراد کی ہلاکت وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4032 ہوگئی یورپ میں وائرس سے ہونے والی اموات 5000 سے تجاوز کرگئیں جب کہ جرمنی اور اسپین میں بھی وبا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں 14.6 فی صد اضافہ ہوا ہے اور وائر کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47021 ہوچکی ہے۔ اٹلی میں گزشتہ ماہ سے وائرس کے پھیلاو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے باعث اٹلی میں پہلے ہی عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے پہلے لاک ڈاون کردیا گیا تھا تاہم جمعے کو وزارت صحت نے ملک بھر کے پارک اور باغات بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جمعےکو یورپ کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپیں میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 1000سے تجاوز کرگئیں۔ ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19980 ہوچکی ہے۔دوسری جانب فرانس میں کورونا وائرس سے 78 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 450 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے اور ان کی کل تعداد 12612 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا وائرس سے اموات میں 21 فی صد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائر سے 40 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ صرف لندن میں وائرس سے 18 ہلاکتیں ہوئیں۔ وبا کی روک تھام کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ریستوران، جم اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے وبا سے پیدا ہونے والے بحران میں ایسے افراد کو 80 فی صد تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا کام وبا کے باعث متاثر ہورہا ہے۔

عوام 2 روز کیلئے گھروں میں رہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ آج رات 9بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباءہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاو¿ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ کورونا کے حوالے سے ڈیٹا کی سینٹرل کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے 186ممالک میں کورونا وائرس ہے۔ اب تک پاکستان میں داخل ہونیوالے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ اس میں پاکستان میں کورونا وائرس کے4 ہزار46 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں۔

شہبازشریف آج وطن واپس پہنچ جائینگے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے، شہبازشریف فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں، کیونکہ کل صبح تک پی آئی اے کی پروازیں بھی بند ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف لندن سے آج رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل پارٹی رہنماءرانا ثناءاللہ اور دیگر رہنماءبھی شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مارچ کا مہینہ بتا رہے کہ کہ شہبازشریف مارچ کے وسط یا آخر میں پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے حکومت نے آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی، صرف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہاز اور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔ دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کے حکومتی انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔