کورونا وائرس فیشن: بلغاریہ میں دیدہ زیب ماسک فروخت ہونے لگے

صوفیہ(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاو کیلیے بلغاریہ کی ایک کمپنی نے خوبصورت ڈیزائن سے دیدہ زیب ایسے ماسک تیار کیے ہیں جن پر بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔بلغاریہ میں سماجی کاموں کے لیے مشہور ایک کمپنی نے کورونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں حصہ ڈالتے ہوئے ایسے ماسک تیار کیے ہیں جو دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین ہیں اور جن پر جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ ہیں۔اینجل بے بی نامی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ حوصلہ افزا ماسک انسانی موڈ میں مسرت لا کر مرض سے پیدا ہونے والے خوف اور تناو کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ عمومی طور دستیاب ماسک سادہ ہوتے ہیں جسے پہننے والوں کو ترس کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کمپنی نے یہ ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی نے ہدایت کی ہے کہ یہ ماسک ماہرین طب سے تصدیق شدہ نہیں اس لیے اس ماسک کو روزانہ کی بنیاد پر دھویا جائے۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے ماسک پر جانوروں کی تصاویر بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔

کوروناویکسین کی تیاری میں کتنا عرصہ درکار؟

لاہور(ویب ڈیسک)بین الاقوامی دوابنانے والی کمپنیوں کے مالکان اور ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ 12 سے 18 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی ممکن ہوپائے گی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اینڈ ایسوسی ایشن اوردواساز کمپنیوں کے سربراہان نے جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کی ہے اوربتایا کہ کورونا ویکسین کے ابتدائی تجربات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم انسانوں پر آزمائش میں وقت درکار ہوگا۔آئی ایف پی ایم اے کے صدر ڈیوڈرکس نے مہلک بیماری پرقابو پانے کی یقین دہانی کے ساتھ 12 سے 18 ماہ کے دوران ویکسین کی تیاری اورمارکیٹ میں دستیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ ہم ویکسین کےمعیار پرسمجھوتہ نہیں کرسکتے۔دوا بنانے والی معروف کمپنی سونوفی پاسچرکے نائب صدر ڈیوڈ لوئیو نے کہا کہ ایک مرتبہ ویکسین تیار ہوگی تو دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو ویکسین دینا ہوگی جو بہت بڑا چیلنج ہوگی لیکن ہم مشترکہ کاوشوں کے ذریعے یہ سنگ میل پورا کرنے کے لیے پ±ر امید ہیں۔چین کے صوبے ووہان سے دنیا کے 160 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 705 ہوگئی ہیں جب کہ تاحال 11 ہزار 419 مریض ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس مرض سے 91 ہزار 954 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

عالمی دواساز کمپنیاں کورونا وائرس ویکسین کی 18 ماہ میں دستیابی کیلیے پُرامید

جنیوا(ویب ڈیسک) عالمی دوا ساز کمپنیوں کے مالکان اور ماہرین 12 سے 18 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے لیے پ±ر امید ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اینڈ ایسوسی ایشن (IFPMA) اور دواساز کمپنیوں کے سربراہان نے جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے ابتدائی تجربات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم انسانوں پر آزمائش میں وقت درکار ہوگا۔آئی ایف پی ایم اے کے صدر ڈیوڈ رکس نے وائرس پر قابو پانے کی یقین دہانی کے ساتھ 12 سے 18 ماہ کے دوران ویکسین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد دستیابی کے لیے ہم ویکسین کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔معروف دوا ساز کمپنی سونوفی پاسچر کے نائب صدر ڈیوڈ لوئیو نے کہا کہ ایک مرتبہ ویکسین تیار ہوگی تو دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو ویکسین دینا ہوگی جو بہت بڑا چیلنج ہوگی لیکن ہم مشترکہ کاوشوں کے ذریعے یہ سنگ میل پورا کرنے کے لیے پ±ر امید ہیں۔چین کے صوبے ووہان سے دنیا کے 160 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 553 ہوگئی ہیں جب کہ تاحال 10 ہزار 31 مریض ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس مرض سے 86 ہزار 32 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

شہباز شریف کو واپسی پر 14 دن قرنطینہ کیا جائے ، فواد چودھری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ 14 دن شہباز شریف میو ہسپتال کوآرٹین (قرنطینہ) کرایا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے مزید لکھا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا۔ شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟

کورونا سے منسوخ ہونے والی پی ایس ایل کا اصل شیڈول بحال

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد حالات نارمل ہونے پر پی ایس ایل کا آخری مرحلہ جب بھی ممکن ہوگا اس میں سیمی فائنلز نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹر میچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلاجائے گا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے پلے آف اور ایلیمینٹر راو¿نڈ کے بجائے براہ راست سیمی فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا سیمی فائنل، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہونا تھا تاہم کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سیمی فائنل سے اڑھائی گھنٹے قبل ہی بورڈ کی جانب سے ان مقابلوں کو اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اب دوبار مقابلے جب بھی ممکن ہوں گے، وہ ایونٹ کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گے، پہلے نمبرپر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دوسری پوزیشن والی کراچی کنگز کے پاس فائنل تک رسائی کے لیے دو مواقع ہوں گے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ایلی مینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی جب کہ ہارنے والی پہلے پلے آف لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔اس دوسرے پلے آف میں جو ٹیم کامیابی پائےگی، وہ فائنل کھیل سکے گی۔

مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بولر مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔کراچی کنگز کے بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے دوران اوپنر کو سخت ٹریینگ کرتے دیکھا، انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلیے بہت کم آرام کیا، یہ بھی سوچتا رہا کہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلیے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے، تھوڑا آرام بھی کرتے تو شاید کارکردگی مزید بہتر ہوتی۔ شرجیل خان کی فٹنس میں کمزوریوں کو نظر انداز کرکے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے یا نہیں۔ مچل میکلینگان نے اس کا جواب دیتے ہوئے شرجیل خان کی حمایت کی ہے۔

لاہور لاک ڈاﺅن کرنے کی تیاریاں شروع

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب کے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے تمام پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاون کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے شہر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاون کی تیاریوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ لاک ڈاون کیلئے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ آج رات 9بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ انہوں نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباءہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاو¿ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ کورونا کے حوالے سے ڈیٹا کی سینٹرل کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے 186ممالک میں کورونا وائرس ہے۔ اب تک پاکستان میں داخل ہونیوالے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ اس میں پاکستان میں کورونا وائرس کے4 ہزار46 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے، 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی، صرف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہازاور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔

ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کرخود کو قرنطینہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سینٹ لوسیا پہنچ کر قرنطینہ کرلیا،ان کا کہنا ہے کہ دوران سفر لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھا، ہاتھ اچھی طرح دھوئے ہیں، میں نے منہ، آنکھوں اور ناک کو چھونے سے بھی گریز کیا،دوسرے ویسٹ انڈین کرکٹر چیڈوک والٹن نے بھی خود کو 14روز کیلیے تنہا کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ گھر واپسی ہمیشہ ہی بڑی خوشی اور اطمینان کی بات ہوتی ہے، اس بار ملے جلے جذبات ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنلز اور فائنل کو ملتوی کر دیا گیا تھا،گذشتہ روز وطن واپس پہنچنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے قرنطینہ کرتے ہوئے خود کو 14 روز تک عزیز و اقارب سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹ لوشیا پہنچنے کے بعد انھوں نے کہا کہ میں نے دوران سفر لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھا، ہاتھ اچھی طرح دھوئے، منہ، آنکھوں اور ناک کو چھونے سے بھی گریز کیا،انھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان سے روانہ ہونے سے ایک روز قبل ہونے والے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا، اس کے باوجود میں عزیز و اقارب سے میل جول کیلیے 14 دن انتظار کروں گا۔دوسری جانب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے چیڈوک والٹن بھی جمیکا واپس پہنچ گئے،اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ گھر واپسی ہمیشہ ہی بڑی خوشی اور اطمینان کی بات ہوتی ہے لیکن اس بار ملے جلے جذبات ہیں، میں 14 روز تک از خود قرنطینہ میں رہوں گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سخت سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عام لوگوں سے زیادہ میل جول کا موقع نہیں ملا، کم رابطے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے،بہرحال خیر و عافیت سے وطن واپسی ہوگئی، پی ایس ایل میں چند کرکٹرز کے لیگ مرحلے میں ہی دستبردار ہونے کے باوجود چیڈ وکٹ والٹن کی خدمات کراچی کنگز کو حاصل رہیں،پی سی بی کی جانب سے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کے فیصلے پر تمام غیر ملکی کرکٹرز کی واپسی ہوگئی تھی۔

پی سی بی نے 24 مارچ کو دفاتر دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی نے 24 مارچ کو دفاتر دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے التوا کے بعد بہت سے اہم معاملات پر کام ہونا ہے، جس کے لیے ضروری حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا کرے گی۔پی سی بی نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض، مقدس عمر،علی بخاری، وقاص ملک اور عامر اشفاق کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ملازمین کی اکثریت کو گھرپر ہی کام کرنےکو کہاگیاہے جبکہ دفاتر آنے والے اسٹاف کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صباقمرنے ٹائم پاس کرنے کا طریقہ بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمرکا کہنا ہے کہ کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لیے دنیا کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنےوالے جان لیوا وائرس کورونا سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہ دنیا بھر کے لوگوں سے مخاطب ہیں۔صباقمر نےاس جان لیوا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعریف کی اور ساتھ ہی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی تاکید بھی کی۔دنیا بھر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئےاداکارہ نے لکھا کہ ’پیاری دنیا ! ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں کہ جہاں ہمیں اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہونے کی اشد ضرورت ہےکوویڈ 19تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔صبا قمر نے لکھا کہ اس وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے لیے معاشرتی تنہائی اختیار کرکے ہم انسانیت پر بہت بڑا احسان کرسکتے ہیں ، کیونکہ اس جان لیوا وائرس سے ہمیں خود نہیں بلکہ اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو بھی بچانا ہے۔گھروں پر محصورہوئےغریب اورمحتاج لوگوں کی مدد کی اپیل کرتےہوئے صبا قمر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں غریب اورنادار لوگوں کو فراموش نہ کریں، ایسے لوگوں کے لیے بہت خطیر نہیں تو خصیص رقم ضرور عطیہ کریں، تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کو دیگر سنگین مسائل سے بچا سکیں۔صبا نےدنیا بھرمیں کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو بھی ان کی بیش بہاخدمات اورکاوشوں پر سراہا اور کہا کہ آپ بھی معاشرتی تنہائی اختیار کرکے اور اپنے گھروں پر بیٹھ کر ان ڈاکٹرز کی دشواریوں میں آسانی کرسکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے مداحوں کو گھر میں بیٹھ کر مصروف رہنے کے چند گ±ر بھی بتائے اور کہا کہ وہ خود بھی ان پر عمل پیرا ہیں۔باقائدگی سے ہاتھ دھوئیں اور نہائیں۔عبادت کریں ، یوگا بھی کیا جاسکتا ہے۔فلمیں یا سیزن دیکھی۔یوٹیوب سے معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر نئی چیزیں سیکھیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ وبائی مرض سے ایک ساتھ لڑ کر ہی ہم اسے شکست دے سکتے ہیں، انشاءاللّہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پاکستان میں کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 504 ہے۔