کراچی : پاک فوج نے ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان آرمی کی جانب سے ایکسپو سنٹر کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کررہی ہے، اس سلسلے میں پاک آرمی کی جانب سے کراچی میں قرنطینہ سینٹرقائم کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے کراچی میں ایکسپوسینٹر کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اورآرمی کی ٹیمیں ملکرکام کررہی ہیں۔ دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری حکام نے عملے کو مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کیمپ میں حفاظتی اسپرے کرکے طبی اور سیکیورٹی عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 461 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ، وزیراعظم ، آرمی چیف شریک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، عسکری اور سول اداروں کے دیگر اعلی حکام، معاون خصوصی ظفر مرزا موجود ہیں جبکہ صوبوں کے وزراءاعلی اور وزرائے صحت ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چمن اسپن بولدک سرحد کھول دی جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-اسپن بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے حسن روحانی کی عمران خان سے مدد کی اپیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا جب کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی جاری ہے۔

کورونا کا خوف :وسیم اکرم اور شنیرا نے تنہائی اختیار کرلی

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شینیرا اکرم کورونا وائرس کی وجہ سے از خود تنہائی میں چلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں 53 سالہ وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ہم دونوں پچھلے دو دن سے کسی سے نہیں مل رہے، نہ کہیں آنا جانا کر رہے ہیں۔ لوگوں سے فاصلہ رکھنا ہی اس بیماری سے بچنے کا ذریعہ ہے، چند اصولوں پر عمل کرکے اپ اپنی اور فیملی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو کم از کم بیس سیکنڈز اچھی طرح دھونا ہے، چھینکتے وقت اپنے منہ کو کہنی سے ڈھانپے، ہجوم والی جگہوں سے پرہیز کریں۔ یاد رہے کہ اب تک پاکستان میں 453 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جن میں سے 4 افراد صحت یاب ہوئے اور 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔چین سے پھیلنے والی یہ عالمی وبا دنیا بھر میں 10 ہزار 30 زندگیوں کے چراغ گل کر چکی ہے جب کہ اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

وطن واپسی پر فواد چوہدری کا 3 دن کیلئے قرنطینہ رہنے کا فیصلہ

نیویارک(ویب ڈیسک) ملک میں برھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح اس کو پھیلنے سے روکا جائے۔اسی سلسلے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ سے وطن واپسی پر 3 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔پاکستانی نڑاد امریکی صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے کہ فواد چوہدری نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جاتے ہی خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے تا کہ اگر ان کو کورونا وائرس نے متاثر کیا بھی تو وہ مزید لوگوں میں پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ اور ڈاکٹر عارف علو ی نے بھی چین سے واپسی پر خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ ان کا خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ عوام کو ایک مثبت پیغام دینے کے لئے ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں کن اقدامات کو اپنانا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی کا سبب بننے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستا ن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد460 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلا ک ہونے والے افراد کی تعداد3 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ سے وطن واپسی پر 3 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔پاکستانی نڑاد امریکی صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے کہ فواد چوہدری نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جاتے ہی خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے تا کہ اگر ان کو کورونا وائرس نے متاثر کیا بھی تو وہ مزید لوگوں میں پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔

لاک ڈاﺅن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں:وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارلیمان کے اجلاس نہ بلانے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے. وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے ملاقات میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت پارلیمانی امور پر مشاورت کی، اعظم سواتی نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق باہمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ، پی پی، جماعت اسلامی و دیگر جماعتیں اجلاس بلانے کے حق میں نہیں ہیں‘ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ راجہ ظفر الحق، شیری رحمان، سراج الحق، انوار الحق کاکڑ اور عثمان کاکڑ سے رابطہ کر کے رائے لی گئی تھی، اپویشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ ان کی جانب سے سینیٹ اجلاس سے متعلق ریکوزیشن جمع نہیں کرائی جائے گی.اعظم سواتی کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، فی الحال لاک ڈاﺅن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے، محنت کش، دیہاڑی دار مزدوروں کے بارے میں فکر مند ہوں، شیلٹر ہوم میں احتیاطی تدابیر اور سہولتیں بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وائرس سے بچاﺅ کے لیے قوم اور علما سے تعاون کی درخواست کی ہے، صورت حال کے بارے میں پورے ملک سے ہر وقت رابطے میں ہوں، میڈیا کو بھی مثالی کردار ادا کرنا چاہیے۔ ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا اپوزیشن نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی‘ فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے بجائے خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی، اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے گیا.واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا جو کرونا وائرس کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کاجائزہ لے اور کمیٹی کرونا وائرس پر کیے گئے اقدامات کو مزید موثربنانے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

جیمز نیشم کا اگلی پی ایس ایل میں شرکت کا عندیہ

آکلینڈ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر جیمز نیشم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے اگلے سیزن میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح نے جمیز نیشم سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے سال پی اس ایل میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں؟۔ پرستار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وہ پر امید ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پی ایس ایک اعلی اور عمد ہ ٹورنامنٹ ہے۔

کرونا :اداکارہ مایا علی نے اپنے گھر کی صفائی کر ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے ہر انسان کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اسی خوف کے پیشِ نظر اداکارہ مایا علی نے اپنے گھر کی صفائی کر ڈالی تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔اداکارہ مایا علی گزشتہ دنوں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے سلسلے میں امریکا گئی تھیں جہاں سے آنے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا۔ بعد ازاں اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود اپنے گھر کی صفائی کی۔مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ویڈیو شئیر کی تاکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو بھی کورونا سے متعلق آگاہی کا پیغام دے سکیں۔سوشل میڈیا پر مایا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے دروازوں کے لاک، سوئچ بورڈز اور دیگر ایسی جگہیں جہاں زیادہ ہاتھ لگتے ہیں ان کو صاف کر رہی ہیں۔ مایا علی کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اب پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے اب تک 10 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

روزانہ دہی کے استعمال سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

لاہور (ویب ڈیسک) متعدد پھل اور سبزیوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جن کا استعمال کرکے قوتِ مدافعت کے نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو دہی کا استعمال کرکے نظامِ قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔ دہی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہی بے حد مفید ثابت ہوگا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے نظامِ قوتِ مدافعت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اور روزانہ دہی کھانے سے نزلا، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ جسم میں کوئی بھی بیکٹیریا آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا۔ ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی گئی ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کا ضرور استعمال کریں، یہ نہ صرف نظامِ قوت مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی بے حد فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔