نادرا سمیت عوامی رابطے سے متعلق تمام وفاقی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ (عوامی رابطے) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آو¿ٹ لیٹ کھلے رہیں گے جہاں صرف ٹیک اوے (کھانا گھر لے جانے) کی سہولیات میسر رہیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

سینیٹائزر ضروری نہیں، عام صابن سے ہاتھ دھونا کافی ہے، سائنسدان کا مشورہ

سڈنی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاو¿ کےلیے عوام اس حد تک پاگل ہوچکے ہیں کہ ہینڈ سینیٹائزرز، جنہیں عام دنوں میں کوئی نہیں پوچھتا، آج بیشتر مارکیٹوں سے غائب ہوچکے ہیں؛ اور اگر کہیں سے مل بھی رہے ہیں تو بہت مہنگے داموں میں۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر نیوساو¿تھ ویلز یونیورسٹی، سڈنی میں کیمیا (کیمسٹری) کے پروفیسر پیلی تھورڈارسن نے 25 سلسلہ وار ٹویٹس کی مدد سے واضح کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صرف صابن اور پانی سے مناسب طور پر دھو لیا جائے تو دیگر وائرسوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بھی بالکل ختم ہوجائے گا۔

پنجاب حکومت کا ریٹائرڈ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کی منظوری دے دی، ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھیں گے، ڈیلی ویجزملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کیلئے تقریباً 8 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا ہے۔ اجلاس میں ایران میں موجود زائرین کو ایئرلفٹ کرنے کی تجویز پرغور کیا گیا۔ 1250 زائرین ملتان کے لیبرکمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیگر بڑے شہروں میں ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ لاہورمیں 8 ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاند ہی کرلی گئی ہے۔ گجرات، فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ایکسپو سینٹرمیں 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دی ہے۔ پنجاب میں اب تک96 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیلی ویجز ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل حالات میں ڈیلی ویجزملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے۔ بلوچستان حکومت سے تعاون کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کرونا: کراچی ایئر پورٹ ہوٹل میں 34 کمروں کا علیحدہ زون قائم

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای)نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے کراچی میں ایئرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون قائم کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی این ڈی ایم اے سے درخواست پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اقدام کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کو ایئر پورٹ ہوٹل میں ایک علیحدہ زون فراہم کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون فراہم کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ زون بقیہ ہوٹل سے منسلک نہیں ہے، زون میں داخلہ، کھانے کی سہولت، استقبالیہ اور حفاظتی نظام کا ایک الگ نظام ہے۔

پابندی توڑ کر کھلنے والے 5 سکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود آج اور گزشتہ روز کئی علاقوں میں نجی اسکول کھولے گئے۔ رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے 5 اپریل، ایران اور افغان بارڈرز 14 روز کیلئے بند ہونگے۔ کراچی میں آج کھلنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔ رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے، ساتھ ہی سیکرٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف کارروائیوں میں سات اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ سمیت دیگر صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 اپریل تک معطل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

کرونا: پنشنرز کو واجبات گھر کی دہلیز پر ملیں گے ، پاکستان پوسٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان پوسٹ نے 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کرونا نہایت مہلک ہے، بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے سروسز ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس کا افتتاح کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )گورنر پنجاب چودھری سرور نے سروسز ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا مشکل وقت میں سیاست سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے بات کی، لوگ ٹیلیفون پر ڈاکٹرز سے مشورے لے رہے ہیں، نجی و سرکاری میڈیکل کالجز میں میڈیکل سینٹر قائم کر رہے ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر کرونا کو شکست دیں گے، ٹیلی میڈیسن کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، سیاست کیلئے ساری زندگی پڑی ہے، آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں بھی ایڈوائس سینٹر کھولیں گے، یو کے میں وائرس آنے سے پہلے پاکستان آگیا تھا۔

کراچی میں زیر علاج کرونا کا 77 سالہ مریض جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا 77 سالہ مریض ہلاک ہوگیا،صوبائی وزیر صحت نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص پہلے سے شوگر اور بلڈ پریشر کا بھی مریض تھا۔سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو نے ایک ویڈیو بیان میں اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے باعث انتقال کرجانے والے مذکورہ مریض کی عمر 77 سال تھی جن کا کراچی سے تعلق ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتقال کر جانے والے شخص کینسر سمیت مختلف امراض کا شکار بھی تھے تاہم ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔نجی اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق مریض کو تیز بخار اور شدید نزلہ زکام کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بعد ازاں مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔ کراچی کے نجی اسپتال میں اس مریض کی ہلاکت نصف شب کو ہوئی جس کے بعد میت کو رات ایک بجے پراسرار طور پر نارتھ ناظم آباد میں واقع سخی حسن قبرستان لے جایا گیا۔ مرنے والے کے 2 لواحقین کے علاوہ اسپتال کا عملہ بھی مخصوص لباس میں میت کے ساتھ گیا تھا جس نے میت کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہو کر گھر گیا۔

نجی ٹی وی کی اینکر کا خاوند پر قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس نے اپنے خاوند مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اوران پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اینکرفریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔ اینکر فریحہ ادریس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو نقصان پہنچانے، میری جعلی تصاویروائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ دوسری جانب فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے، میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا، عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔

ٹویٹر میں لائیو اسٹریم سے قبل دوستوں کو مدعو کرنے کا آپشن شامل

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تحریک جڑ پکڑ چکی ہے۔ اب لوگ آن لائن ویڈیو کے ذریعے درس و تدریس کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ٹویٹر نے لائیو اسٹریمنگ کا آپشن پیش کیا ہے جس میں آپ ویڈیو جاری کرنے سے قبل دوسرے دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔ٹویٹر کی جانب سے حقیقی وقت میں ویڈیو اسٹریمنگ سے قبل آپ دوستوں کو بلاسکتے ہیں اور اس میں ایک نئی شے آڈیو کا آپشن ہے جس میں دورانِ ویڈیو آپ کے مہمان اپنی آواز شامل کرسکتے ہیں جب لوگوں کو مدعو کیا جائے تو ناظرین ’ویو‘ پر جاکربراہِ راست نشریات پر جاسکتے ہیں۔اس سے قبل ڈی ایم یعنی ڈائریکٹ میسجنگ کے ذریعے تمام مدعو کیے گئے دوستوں کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔ پہلے ایک فرد لائیو اسٹریم شروع کرسکے گا اور اس کے بعد مزید شرکا شامل ہوسکیں گے۔ ٹویٹر کے لائیو اسٹریم میں آڈیو گیسٹ الگ الگ ونڈوز میں نہیں دکھائی دیں گے تاہم ٹویٹر نے یہ اشارہ ضرور دیا ہے کہ مستقبل میں شرکا کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کا آپشن شامل کیا جاسکتا ہے۔