روس میں دہشت کی علامت بننے والا خون خوار بھیڑیا مارا گیا

روس(ویب ڈیسک) روس میں ایک بہت خون خوار اور غیرمعمولی بڑی جسامت کا بھیڑیا ایک شکاری نے مارڈالا ہے جو ایک عرصے سے علاقے میں خوف کی وجہ بنا ہوا تھا۔یہ بھیڑیا برف سے ڈھکے پرامن دیہاتوں بالخصوص الیگزینڈر ووکا کے لوگوں میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔ یہ علاقہ جنوب مغربی روس کے ایک ضلع میں واقع ہے جہاں قبرستان کے اطراف میں یہ بھیڑیا اکثر دیکھا جاتا رہا اور اسی وجہ سے لوگوں میں خوف پایا گیا۔لوگوں کے ڈر کی وجہ سے یہ بھیڑیا مزید بے خوف ہوگیا اور اس نے جانوروں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ اس درندے نے مجموعی طور پر 200 گائے، کتوں، چھوٹے مویشیوں اور یہاں تک کہ گھوڑوں پر بھی حملہ کیا اور انہیں چیرپھاڑ کرکے مارڈالا۔اس کے بعد بعض دیہاتیوں نے اسے اپنی بندوق کا نشانہ بنانے کا سوچا اور اسے قبرستان میں تلاش کیا جہاں ہیبت ناک بھیڑیا دکھائی دیا اور اسے نشانہ بنایا گیا۔ اس کی ہلاکت پر علاقے نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ بڑے اور بچے اس کے خوف سے باہر نکل نہیں پارہے تھے۔ ایک ماہ میں یہ عفریت کئی جانوروں کو پچھاڑ چکا تھا۔مقامی شکاری آئیگور برانو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ سال ہمارے لیے مشکل رہا اور ہم بھیڑیوں سے مات کھاچکےہیں۔ پورے روس میں ایسے 30 ہزار سے زائد بھیڑیئے موجود ہیں لیکن وہ آبادیوں تک نہیں آتے اور ایک عرصے سے منظر سے غائب تھے تاہم اکثر یہ گاو¿ں اور کچی آبادیوں میں نکل آتے ہیں اور پالتو جانوروں کو نشانہ بناتے ہیں۔اس سے قبل سائبیریا میں ہیلی کاپٹروں سے انہیں نشانہ بنایا گیا لیکن جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے احتجاج پر یہ عمل روکنا پڑا۔ اس کی جگہ خاص پھندے لگانے کی تجویز دی گئی لیکن ان پھندوں میں ہرن اور دیگر نایاب جانور بھی پھنس کر ہلاک ہورہے ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو کونسی دوا نہیں لینی چاہیے

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں تیزی سے دن با دن پھیلنے والے کورونا وائرس میں کونسی دواوں کو لینے سے گریز کرنا بے حد ضروری ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین ادویات نہ دی جائیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ آئبوپروفین کورونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےایک درخواست کی ہے۔ تمام ملکوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک تقریباً 8 ہزار 758 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دوا ایجاد کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے بتایا تھا کہ اس وائرس کے علاج کے لیے دو دوائیں تیار کر لی گئیں ہیں۔کورونا وائرس کی دوا کے حوالے سے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا سے علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں رہے گا۔ دنیا بھر میں تیزی سے دن با دن پھیلنے والے اس کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا ہی پریشان ہے وہی اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا نے دوا بھی ایجاد کر دی ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دو ادویات تیار کی ہیں جن سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ڈائیریکٹر پیٹرسن نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایجاد کی جانے والی دو دوائیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جانچ کی گئی تھیں، وہ کورونا وائرس کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔ان دواو¿ں میں سے ایک ایچ آئی وی کی دوا ہے اور دوسری ایک ملیریا سے بچنے والی دوا ہے جسے کلوروکین کہتے ہیں۔پیٹرسن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے پہلے چند مریضوں کو یہ دوائیں دی گئیں جس کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہوگئے ہیں۔ یہ دوائیں کورونا وائرس کا سے نجات حاصل کرنے کا مکمل علاج ہے۔ ایک بڑے پیمانے پر پورے ملک میں 50اسپتالوں کو دیکھا جا رہا ہے اور ایک دوا کے مقابلے میں دو دواﺅں کو ملانے کی ترکیب میں لایا جا رہا ہے۔

کورونا کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہوجائیگے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 80 فیصد مریض صرف پیناڈول گولی سے ٹھیک ہوجائیگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اب تک 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کو رپورٹس دیتے رہیں گے جیسے جیسے ٹیسٹ ہوتا رہے گا اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ٹیسٹ کو نتیجہ دیکھ لیا جائے اور جو مریض پوزیٹو آتا ہے اسے الگ کر دیا جاتا ہے، کورونا کے نیگیٹو مریض اکٹھے بھی رہ سکتے ہیں نیگیٹو مریضوں کو الگ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 384سیمپلز ٹیسٹ کر چکے ہیں جس میں78 کیسز کنفرم ہیں پنجاب میں 64 سرکاری اور 14 نجی لیبز سے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 78 مریضوں میں سے 60 لوگ ایران سے آنے والے زائرین ہیں، اب تک ٹوٹل 220 بندوں کے سیمپل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ مریضوں کی 4 کیٹیگریز بنا رہے ہیں، ان میں مریض کی حالت کے مطابق انھیں رکھا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 80 فیصد مریض پیناڈول کے ساتھ ریکور ہو جاتے ہیں۔انہوں نے اسپتالوں کی موجودہ صورتحال کے متعلق آگاہ کیا ہے کہ ڈی جی خان کے 5 مریضوں کو طیب اردگان اسپتال میں منتقل کر دیا گیا، لاہور میں میو اسپتال میں تمام مریض سٹیبل ہیں لیکن انکا معائنہ کیا جا رہا ہے، جن مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے انھیں الگ کیا جا رہا ہے کیونکہ میو اسپتال میں کمرے موجود ہیں جہاں پر مشتبہ افراد کو رکھا جاتا ہے اور وہاں ٹیسٹ کیا جاتا ہے اگر ٹیسٹ نیگیٹو آتا ہے تو بندے کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی پیش نظر 3 اسپتال مقرر کر رکھے ہیں جس میں پی کے ایل آئی، طیب اردگان اور یورولوجی راولپنڈی شامل ہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب نے 1000 بیڈز پر مشتمل کیمپ اسپتال بنانے کا کہا ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے، تمام سرکاری دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

کیا کورونا وائرس کا علاج 70 سال پرانی دوا سے ممکن ہے!

پیرس(ویب ڈیسک) دنیا میں کورونا وائرس کے بادل منڈ لا رہے ہیں اور اب پاکستان میں بھی یہ وبا تشویش ناک بن چکی ہے۔ اگرچہ اب تک کورونا وائرس کی ویکسین اور اس کے علاج کی باقاعدہ کوئی تدبیر سامنے نہیں آسکی لیکن 1940ئ کے عشرے میں ملیریا کے علاج کے لیے وضع کی گئی ایک دوا ’کلورو کوائن‘ نے بعض مریضوں کو فائدہ ضرور پہنچایا ہے۔چین ، جنوبی کوریا اور بیلجیئم میں کووڈ 19 کے مرض کے علاج کی تدبیر میں کلوروکوائن کو شامل کیا گیا ہے اور عالمی ماہرین اس پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ اگرچہ اس پر اب تک کوئی تحقیق مقالہ سامنے نہیں آسکا لیکن امریکی ڈاکٹر اس جانب متوجہ ہورہے ہیں اور معروف ٹیکنالوجی فرم کے مالک ایلن مسک اپنی ٹویٹ میں بھی کلوروکوائن کی افادیت کا ذکر کرچکے ہیں۔دنیا بھر میں درجن سے زائد بڑی ادویہ ساز کمپنیاں کورونا وائرس کی ویکسین کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم کلوروکوائن نامی سادہ، کم خرچ اور آسانی سے دستیاب دوا اس کے علاج کی ایک صورت ضرور فراہم کرتی ہے تاہم ماہرین کے پاس اب تک کسی طبی آزمائش (ٹرائلز) کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ طبی آزمائش کے ذریعے ہی کسی دوا کو سائنسی طور پر پرکھا جاتا ہے۔انٹرنیشنل جرنل آف اینٹی مائیکروبیئل ایجنٹس میں 15 فروری کو فرانسیسی ماہرین کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس ضمن میں ٹھوس شواہد مل جاتے ہیں تو کووڈ 19 کا مو¿ثر اور کم خرچ علاج سامنے آسکتا ہے۔اس رپورٹ کو لکھنے والے تمام سائنس داں انفیکشن اور بیماریوں کے ممتاز ماہرہیں۔ انہوں نے چند درجن مریضوں کو اسی دوا کی ایک اور قسم ہائیڈروکسی کلوروکوائن ا?زمانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ابتدائی درجے میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور مریضوں کے ہسپتال میں رہنے کا دورانیہ کم دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بعض امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کلوروکوائن کے بعض مضر اثرات بھی ہیں جن میں آنکھوں کا شدید متاثر ہونا، سردرد، غنودگی اور پیٹ کے امراض شامل ہیں۔ اس لیے کسی بھی حالت میں یہ دوا معالج سے پوچھے بغیر استعمال نہ کی جائے

ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں،ماہرہ کاپیغام

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے متعلق اداکارہ ماہرہ خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے، کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔اداکارہ نے لوگوں سے سوشل آئیسولیشن کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے خود کواور دوسروں کوبچائیں، ہاتھوں کودھوئیں۔اداکارہ نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی امید ظاہر کی اور دعا بھی کی۔

پی ایس ایل 5، خزانے بھرنے کے منصوبے پر پانی پھر گیا

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل5 کے ملک میں انعقاد سے خزانے بھرنے کے منصوبے پر پانی پھر گیا، خالی میدان پر میچز اور التوا کے سبب بورڈ اور فرنچائزز کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف وہراس چھایا ہوا ہے، کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو چکے، پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میچز خالی میدانوں میں کرانے کا اعلان کیا،کراچی میں انعقاد بھی ہوا، پھر پلے آف ختم کرتے ہوئے سیمی فائنلز متعارف کرائے گئے،ایک میچ کم ہوگیا، تینوں ناک آوٹ مقابلوں کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا تھا، مگر سیمی فائنل سے چند گھنٹے قبل ایونٹ کو غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آ گیا، اس کی وجہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے کو بیان کیا گیا۔ مکمل ایونٹ کے ملک میں انعقاد سے پی سی بی اور فرنچائزز نے بھاری منافع کا اندازہ لگایا تھا مگر وائرس نے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا،اب پی ایس ایل کو قبل از وقت ختم کرنے سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔چار میچز کے ملتوی ہونے کی وجہ سے گیٹ منی کے کروڑوں روپے ہاتھ سے گئے، خالی میدان میں میچز کرانے سے بھی آمدنی متاثر ہوئی، لیگ کے میچز انشورڈ تھے مگر ابھی صرف التوا کا اعلان ہوا ہے لہذا کلیم نہیں کیا جا سکتا، منسوخی کی صورت میں بھی دیکھنا ہوگا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے رقم ملتی ہے یا نہیں، براڈ کاسٹر کو بھی خاصے نقصان کا سامنا ہے۔ ابھی گوکہ درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا مگر کروڑوں کا نقصان ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ناک آوٹ میچز سے ہمیں بھاری گیٹ منی کی توقع تھی جو اب نہیں مل سکے گی، 5 سال بعد ملک میں لیگ کی مکمل واپسی سے ہم نے سوچا تھا کہ سابقہ نقصانات کا کچھ ازالہ کر لیں گے مگر افسوس اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ پی سی بی کے ترجمان سے ممکنہ نقصان اور میچز کی انشورنس کا پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ان سب باتوں کا مناسب وقت آنے پر حساب لگا کر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 2019کے حسابات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی لہذا رواں ایڈیشن کے معاملات بھی جلد سامنے آنا ممکن نہیں ہوگا اکاونٹس فائنل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ادھر پی ایس ایل 5کے ناک آوٹ میچز کو ری شیڈول کرنا دشوار دکھائی دیتا ہے، ابھی کوئی نہیں جانتا کہ وائرس کی تباہ کاریاں کب ختم ہوں گی، پھر شیڈول میں سے ونڈو تلاش کرنا اور غیرملکی کرکٹرز کی دستیابی ممکن بنانا بھی آسان نہیں ہوگا،اسی لیے بعض حلقے پی سی بی کو تجویز دے رہے ہیں کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کو فاتح قرار دے دیں۔چند فرنچائزز اس سے متفق نہیں، ان کا کہنا ہے کہ میدان میں ہی مقابلہ ہونا چاہیے، اگلے ایڈیشن سے چند روز قبل یہ میچز کرا لیے جائیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ کراچی میں خالی گراوٓنڈ پر میچز کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی بعض فرنچائزز نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کی تجویز دے دی تھی جسے بورڈ نے منظور نہ کیا، سیمی فائنلز سے قبل صبح ٹیم مالکان کے گروپ میں بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت نے میسیج کیا کہ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز میں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں لہذا ایونٹ کے حوالے سے ہنگامی ٹیلی کانفرنس بلائی جا رہی ہے، دستیاب مالکان میں سے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے ایونٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے کراچی کنگز کی تجویز سے اتفاق کرلیا البتہ پشاور زلمی نے میچز جاری رکھنے کا کہا،مگر بورڈ نے التوا کا ہی فیصلہ کیا۔

عہدِ وفا کی کامیابی کے بعد وہاج علی اور حاجرہ یامین کی فلم میں انٹری کی تیاری

کراچی(ویب ڈیسک) مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی کامیاب جوڑی وہاج علی اور حاجرہ یامین نے فلم میں بھی ایک ساتھ انٹری دینے کی تیاریاں مکمل کرلی۔آئی ایس پی آر کے تعاون سے چار دوستوں پر مبنی ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ نے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کرنے والے وہاج علی اور حاجرہ یامین کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اب یہ جوڑی بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھانے آرہی ہے۔ڈرامہ انڈسٹری کی یہ جوڑی چھاتی کے سرطان پر مبنی اسما نبیل کی لکھی فلم ’فلائے‘ میں مرکزی کردار ادا کرے گی جسے مصباح خالد ہدایت کر رہی ہیں۔ جب کہ اسما نبیل کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ سماجی مسائل پر بننے والے یہ فلم پاکستان کی خواتین کی جانب سے دیگر خواتین کے لیے ہے۔ اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائے اور اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیابی سے ہم کنار کرے۔

صدر مملکت نے ‘’زینب الرٹ بل” پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‘’زینب الرٹ بل” پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نے یہ تصدیق اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کی۔اپنے ایک ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے کہا کہ زینب الرٹ ایکٹ اغواءشدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے۔ اس سے فری ہیلپ لائن کا قیام، پولیس اور انتظامیہ کے فوری ردعمل کیلئے فریم ورک عمل میں آئے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ قانون مجرموں کا سراغ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے زینب الرٹ بل کو سینیٹ ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا تھا۔ بل کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔ سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ، جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ءکو منظوری کیلئے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ نے زینب الرٹ بل کے آرٹیکل 70 کی شق 2 میں ترمیم کی سفارش کی ہے، اب بل کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے بل کی منظوری کیلئے حمایت کی درخواست کی۔

کرونا: شہباز شریف کا ہلاکتوں پر افسوس ، متاثرین سے اظہار تعزیت

لندن (ویب ڈیسک)قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کرونا وائرس سے ملک میں ہونے والی دو ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر دے۔ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ پر سخت تشویش ہے۔ کرونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کو ٹیسٹ اور علاج کیلئے اشتہاری مہم چلائی جائے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے حفاظتی لباس، ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے۔

قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کوک بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتے ہیں، ڈیل اسٹین

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کوک بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی پیسر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے اگر الگ رہنا پڑے تو اپنے فیورٹ کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک کیساتھ وقت گزارنا پسند کریں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین کے پاس مچھلیاں پکڑنے کی بہت ساری ویڈیوز ہیں، انہیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ وہ کھانا بھی بہت اچھا بناتے ہیں، مجھے قطعی طور پر یہ ہنر نہیں آتا، یوں میرا کھانے پینے کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، وکٹ کیپربیٹسمین ایک دلچسپ انسان ہیں، ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، قرنطینہ کرنا پڑے تو اچھے ساتھی ثابت ہوں گے۔