پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی۔
فضل الرحمن کی گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز ،ن لیگ کا انکار

