Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این سی او سی کا ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainمارچ 22, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تجارتی سرگرمیاں 8 بجے بند، ہنگامی صورتحال کے علاوہ نقل و حمل کی اجازت نہیں ہو گی، ہر قسم کی ان ڈور ڈائنگ پر بھی پابندی رہے گی۔ این سی او سی کا فیصلہ

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں سخت اقدامات پر زور دیا۔ہائی رسک شہروں میں نقل و حمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے علاوہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا،تمام کمرشل پابندیاں رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ہرقسم کی ان ڈور ڈائینگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایس سی او سی کے فیصلے کے مطابق کھانا پارسل میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔تمام تفریحی پارکس بھی بند رہیں گے، ریل گاڑیوں میں 70 فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہو گی۔شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ بند مقامات پر ہونے والے تمام، ثقافتی ، مذہبی اور موسیقی کے پروگرامز پر پابندی ہو گی۔سینما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد کے آوٹ ڈور اجتماعات کی اجازت ہو گی۔جب کہ تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔ ملک بھر کی عدالتوں میں لوگوں کی آمد و رفت کم رہے گی،سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد عملے کی پالیسی برقرار رہے گی۔سیاحتی مقامات پر داخلے کے لیے مخصوصی انٹری پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ملک بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ کاروبار بند کرنے کے لیے دو دن کے تعین کا فیصلہ صوبے کریں گے۔تعلیمی اداروں کی مزید بندش سے متعلق فیصلہ 24مارچ کو ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.