Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلز پارٹی کے اقدام سے پی ڈی ایم کے اتحاد کودھچکا لگا ہے، احسن اقبال

    By Daily Khabrainمارچ 26, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اس اقدام سے پی ڈی ایم کے اتحاد کودھچکا لگا ہے۔

    جاتی امرا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو ملا کر اگر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کیا جائے تو اس سے پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اپوزیشن کے اتحاد کو دھچکا لگا ہے اور جن سینیٹرز کی تائید کے ساتھ مطلوبہ نمبر حاصل کیا گیا ہے، پورا اسلام آباد جانتا ہے کہ وہ کس کے کہنے پر ووٹ دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشکوک ٹرانزیکشن پی ڈی ایم کے اغراض و مقاصد کی شفاف سیاست کے لیے مناسب نہیں ہے، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے تھا اور اگر پیپلز پارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی ناگزیر تھا تو وہ اپنی مجبوری نواز شریف کو بیان کرتے تو وہ بہت خوشی کے ساتھ انہیں یہ عہدہ دے دیتے لیکن پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرح کا اقدام مناسب نہیں ہے اور اپوزیشن کے اتحاد کو اس سے دھچکا ہے۔

    اس موقع پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں رکھیں گے اور وہاں جو فیصلہ ہو گا وہی پی ڈی ایم کا فیصلہ ہو گا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کے حوالے سے مستند جماعتوں نے اصولی بنیاد پر اعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا کیونکہ پی ڈی ایم کی سطح پر فیصلہ ہوا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھ پہنچا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کی جماعتوں کے اس فیصلے کے خلاف یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا ہے تو یہ سوالات ہم پی ڈی ایم کے اگلے اجلاس میں ضرور اٹھائیں گے۔

    مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ نیب نے کورونا کی وجہ سے مریم نواز کی طلبی منسوخ کردی تو دوسری جانب وزیر اعظم کورونا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں تو میں نیب سے درخواست کروں گا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو کال اپ نوٹس جاری کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے امیدوں کا مرکز ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک میں جو 72سال سے جو میوزیکل چیئر کا کھیل چلتا رہا ہے وہ ختم ہو، اس ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، جمہوریت مستحکم ہو، معیشت ترقی کرے، ہر ادارہ اپنا کام کرے اور عوام خوشحال ہوں۔

    مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور زندہ ہے اور جس کسی نے بھی پی ڈی ایم کے اغراض و مقاصد کے ساتھ بے وفائی کی اس کی وہ اتنی بڑی قیمت ادا کرے گا کہ شاید وہ تصور بھی نہ کر سکے۔

    جب احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ آئین کے تحت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کسے ہونا چاہیے تو انہوں نے جواب دیا کہ پی ڈی ایم کے 27 سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی کے 21 سینیٹرز کو بھی پی ڈی ایم کے اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے اور اگر ان میں سرکاری سینیٹرز یا مخصوص سینیٹرز کو شامل کر کے اپوزیشن لیڈر بننا ہے تو پھر یہ اپوزیشن کے کردار اور تشخص پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پی ڈی ایم کے چارٹر سے متفق جماعتوں کے ساتھ مل کر متفق اور کاربند ہیں، ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت ہر جگہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس بات پر غور کرے گی کہ سب کی بقا اس جدوجہد میں ہے جو ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کررہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.