Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلزپارٹی کا اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

    By Daily Khabrainاپریل 2, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کےذریعے کرناچاہتی ہے، آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے۔

    جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی، اس وقت کوشش کی گئی کہ عوامی نمائندوں کے بجائے من پسند نمائندے منتخب ہوں، 2018 میں جو دھاندلی شروع ہوئی تھی وہ آج تک جاری ہے، عوام کے نمائندوں کو روکا جارہا ہے، ہمارے جیالوں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ڈسکہ کی طرح ملک بھر میں شفافیت لائے، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرناچاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب کو استعمال کیا جارہا ہے، باقی جماعتیں نیب کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دیتی ہیں، ان جماعتوں پر کیسز نہ ہوں تو کچھ نہیں کہتی، لیکن ہم کہتے ہیں نیب کالا قانون ہے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی بڑھتی جارہی ہے، حکومت، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے، اور اپنے ہی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان خطے کے تمام ممالک سے پیچھے ہے، ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، تین سال میں 2 وزیرخزانہ تبدیل ہوئے لیکن پالیسی ایک ہی ہے، حکومت کی پالیسی امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف پہنچاناہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آ ئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے، حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کےذریعے کرناچاہتی ہے، آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، امید ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی اور (ن)  لیگ کا ماضی ایسا ہے کہ ساتھ چلنا مشکل ہے، لیکن ان تمام خیالات کے باوجود میں نے  تین سال پوری کوشش کی ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، اب بھی یہی عزم ہے کہ تمام جماعتیں ساتھ مل کر چلیں اور تمام معاملات مل کر حل کریں، اپوزیشن کی لڑائی کا حکومت کو کسی صورت فائدہ نہ ہو، ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اس حکومت اور عمران خان کو جانا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں تمام معاملات زیر غورآئیں گے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.