Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور

    By Daily Khabrainاپریل 3, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ایڈیشنل سیشن اور بینکنگ عدالتوں نے چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

     لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ تفتیشی متعلقہ اداروں سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، ان کی ضمانت منظور کی جائیں ، عدالت نے موقف سننے کے بعد جہانگیر ترین اور علی ترین کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    اس کے علاوہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

    ’مجھ پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں‘

    دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنے خلاف دائر مقدمات پر کہا ہے کہ اان کے خلاف تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی کمپنی نے دس سال پہلے جو فیصلے کیے ان پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات ایس ای سی پی اور ایف بی آر کا کام ہے ایف آئی اے کا کام نہیں، ایف آئی اے نے جان بوجھ کر منی لانڈرنگ کا لفظ ڈال کر تحقیقات شروع کیں، جہانگیر ترین کی شوگر مل کو اتنا کیوں اچھالا جا رہا ہے، دیگر 80 شوگر ملز کو کیوں بھول جاتے ہیں، باقاعدہ منصوبے کے تحت چیزیں لیک کر کے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور زیادتی ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں، تینوں مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میری عادت نہیں کہ کسی چیز سے لاتعلقی کا اظہار کروں، مجھ پر مقدمہ ہے، ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، اپنا موقف پیش کریں گے اور سرخروہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور ملز کے ملازمین کے خلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.