Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ہوائی سفر جاری رہا تو سندھ میں کورونا کے کیسز بڑھیں گے’

    By Daily Khabrainاپریل 5, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر تعلیم سعید غنی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوئی سفر جاری رکھنے پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل آئندہ 15 روز کے لیے معطل کرنے کے حالیہ فیصلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی تھی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ یکطرفہ تھا۔

    سعید غنی نے وضاحت دی کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میں متعلقہ اداروں سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود ہوتے ہیں اور مشترکہ رائے کی بنیاد پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کو دو ہفتے تک بند کرنے کی آرا تھیں اور تمام تجاویز کو حکومت کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد صوبے میں 8 ویں جماعت تک تدریس کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیربختونخوا کے مقابلے میں سندھ کے اندر کورونا وائرس کی وبا قدرے کم ہے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ اس کے سنگین نتائج سے آنکھیں بند کرلیں۔

    سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ نے وفاق سے درخواست کی تھی کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے آنے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ تاحال وفاق نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اگر وہ فیصلہ نہیں کرتے تو وائرس سندھ میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوئی سفر جاری رہا تو سندھ میں کورونا کے کیسز بڑھیں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.39 فیصد جبکہ حیدرآباد میں 5.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دونوں شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس لیے کچھ فیصلے لیے گئے اور ساتھ ہی وفاق سے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مدد مانگی ہے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبائی سرحد پر مسافروں کو اسکریننگ نہیں کی جا سکتی، اگر ممکن ہوتا تو کرلیتے لیکن ایسا ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.