Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نظام میں برائیاں آجائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے، وزیراعظم

    By Daily Khabrainاپریل 9, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جب کسی نظام میں برائیاں، بدعنوانی اور رکاوٹ آجائیں کہ جب تک پیسے نہیں دیں گے کام نہیں ہوگا تو تبدیلی لانے میں وقت لگتا ہے۔

    لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘یہ مشکل بھی ہے کیوں کہ پرانا اسٹیس کو تبدیلی نہیں آنے دیتا، اگر وہ رکاوٹیں نہیں ڈالے گا تو پیسہ کیسے بنائے گا’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے آنکھوں کے سامنے نظام خراب ہوتے ہوئے دیکھا اور یہ نظام بن گیا کہ رشوت دو تو کام ہوگا اور جب اسے تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لیے بڑا وژن، عزم و ہمت اور ارادہ چاہیے ہوتا ہے لیکن ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو 21 صدی کی مشکلات پر قابو پانا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم نے کاروبار میں آسانی اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنا ہے تو آٹو میشن لانی پڑے گی جس کے خلاف نظام میں بہت مزاحمت ہے، ہر ادارے میں کوشش کی جاتی ہے کہ آٹو میشن نہ آئے کیوں اس سے رشوت خودبخود ختم ہوجاتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں لوگوں کے پاس نقد رقم نہیں ہوتی اس کے لیے بینک فنانس فراہم کرتے ہیں اور لوگ کرایہ دینے کے بجائے بینکوں کو قسطیں فراہم کرکے اپنا گھر خرید سکتے ہیں۔

    خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب، صوبائی و وفاقی وزرا کو اس منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیوں کہ آج جہاں ہم پہنچے ہیں اس کے پیچھے کافی کام ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینک اس بات کے عادی نہیں کہ چھوٹے لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دیں کیوں کہ یہاں اس کا تصور ہی نہیں تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیمنٹ فروخت ہوئی ہے، جس کا مطلب یہ ہے تعمیراتی صنعت آگے بڑھنا شروع ہوگئی ہے جس کے ساتھ 30 مزید صنعتیں منسلک ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ کے شعبے میں بھی قیادت چاہیے، بینک کے ہر سربراہ کے پاس وژن نہیں ہوتا وہ یہ دیکھتا ہے کہ مجھے کس طرح منافع کمانا ہے لیکن غیر معمولی بینکرز سمجھتے ہیں کہ معیشت کو جتنا فروغ ملے گا اس سے بینکنگ سمیت سب کا فائدہ ہوگا۔

    مدینہ میں شروع سے ہی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں

    انہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان، مدینہ کی ریاست کہاں ہے تو میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ نبی ﷺ کی قائم کردہ مدینہ کی ریاست 2 اصولوں پر بنیاد کرتی تھی، ایک قانون کی بالادستی کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں جس پر دنیا کی سب سے بڑی تہذیب کھڑی ہوئی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں کہ شروع میں ہی مدینہ میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں، مشکل وقت تھا، بھوک تھی، مسلمانوں کو غربت، خطرے کا سامنا تھا لیکن قانون کی بالادستی اور انصاف پر بنیاد رکھی گئی وہ ایک تہذیب کے اوپر آنے کی بنیاد بنی۔

    انہوں نے کہا کہ جس تہذیب نے بھی ترقی کی ہے اس میں قانون کی بالادستی دیگر تہذیبوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی جو سب سے زیادہ خوشحال ممالک ہیں وہاں سب سے زیادہ چیز یہ ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، کوئی طبقہ اشرافیہ نہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج اس کے لیے مکمل جنگ چل رہی ہے بڑے بڑے مافیاز کو پہلی مرتبہ قانون کے نیچے لانے کی کوشش ہے، سیاسی مافیاز ہیں جو قانون کی مزاحمت کررہے ہیں اور یہ پاکستان کا اصل میں اہم مرحلہ ہے اور جیسے جیسے ہم قانون کی بالادستی قائم کریں گے معاشرہ آزاد ہوجائے گا۔

    گزشتہ 6 برسوں میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ غربت کم ہوئی

    وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد کا دوسرا اصول فلاحی ریاست تھا، مسلمان غریب تھے لیکن ایک ریاست نے ذمہ داری لی تھی اپنے کمزور طبقے کی، انسانیت کا نظام لے کر آئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھی وہی کوشش کررہے ہیں، اس قوم کے لیے صحت کارڈ ایک بہت بڑی نعمت ہے، صحت کی انشورنس، یونیورسل کوریج خیبر پختونخوا میں ہر گھرانے کے پاس ہے،کسی ہسپتال میں جا کر 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکتے ہیں، جبکہ جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال میں ملک میں جس صوبے میں سب سے زیادہ انسانی ترقی ہوئی اور غربت کم ہوئی ہے وہ خیبرپختونخوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا اسی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات میں ووٹ ملا اور اب تو رپورٹ آگئی ہے 2013 کے بعد حکومتی پالیسیز کی وجہ سے غربت بھی کم ہوئی اور پاکستان میں سب سے زیادہ اس صوبے میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی۔

    انہوں نے کہا خیبر پختونخوا سب سے پیچھے تھا، دہشت گردی تھی، تباہی تھی، امیر افراد نقل مکانی کررہے تھے لیکن اس صوبے کی صورتحال آج یہ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.