Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘پاکستانی ڈرامے’ کو ترک زبان میں بھی نشر کیا جائے گا، فیصل جاوید

    By Daily Khabrainاپریل 11, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل، جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے کو ملک میں نشر کیے جانے کے لگ بھگ ایک برس بعد بھی اس کے چرچے ویسے ہی جاری ہیں۔

    اور اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی ڈرامے کو ترک زبان میں ترجمہ کرکے ترکی میں نشر کیا جائے گا۔

    فیصل جاوید خان نے مذکورہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کیا۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے پی ٹی وی پر رمضان کے دوران ارطغرل غازی نشر ہونے کا وقت بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان ٹیلی ویژن رمضان کے مہینے میں روزانہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ارطغرل کی نئی اقساط نشر کرے گا’۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ارطغرل سیریز ثقافت اور اسلام کی ایک عمدہ عکاسی ہے یہ ترکی کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز سفر ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے علیحدہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ جلد ایک بڑی خبر آرہی ہے کہ پاکستانی پروڈکشن کو ترک زبان میں ترجمہ کرکے ترک میں نشر کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ پاکستانی اور ترک انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کے مابین علم، خیالات، ٹیلنٹ اور مواد کے دو طرفہ تبادلے کے تحت کیا جائے گا۔

    تاہم سینیٹر فیصل جاوید خان نے ترکی میں نشر ہونے والے ممکنہ پاکستانی ڈرامے کا نام اور اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

    خیال رہے کہ نومبر 2020 میں اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی فلم پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری اور ترکی کے تکدن فلم کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے پروڈیوسرز نے مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

    بعد ازاں جنوری 2021 میں کمال تکدن پی ٹی وی پر اردو میں چلنے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں کے ساتھ پاکستانی دورے پر آئے تھے تو انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ترک وفد کی حکومتِ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کروانے میں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ معاہدے سے متعلق معاہدہ کرلیا۔

    اس دوران پاکستان اور ترکی کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائے جانے والی ممکنہ ٹی وی سیریل ‘ترک لالا’ پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی اور وزیر اعظم کو مذکورہ منصوبے سے متعلق آگاہی دی گئی تھی۔

    بعدازاں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر ’ترک لالا‘ کے تین سیزن بنائے جائیں گے اور ہر سیزن میں 30 قسطیں شامل ہوں گی۔

    ہمایوں سعید نے اُمید کا اظہار کیا تھا کہ ’ترک لالا‘ کا پہلا سیزن 2023 تک ایسے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جب کہ ترکی میں جمہوریت کے 100 سال مکمل ہوجائیں گے۔

    دونوں اداکاروں نے کہا تھا کہ ’ترک لالا‘ کی شوٹنگ پاکستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی کی جا سکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.