تازہ تر ین

صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا سے صحتیاب ہوگیا ہوں  اور  میں نے آج کا دن کام کرکے گزارا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ کوروناکے باعث صرف 2 دن بخار اورجسم میں دردہوا تاحال کمزوری ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اللہ کرتا ہے کہ کس کا وقت آپہنچا ہے۔

صدر پاکستان نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔

واضح رہےکہ صدر مملکت عارف علوی 29 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کی تصدیق بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain