Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

    By Daily Khabrainاپریل 12, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو مسترد کیا اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

    بلاول بھٹو نے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پی ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بلا مشروط معافی مانگے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کی مزاحمت کرتے ہیں، پنجاب میں سینیٹ کی 5 نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں تو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، اے آر ڈی سے لیکر کسی بھی اپوزیشن کی تحریک میں کوئی شوکاز نوٹس نہیں جاری ہوا۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عزت اور برابری کے ساتھ سیاست کرنا جانتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اے این پی کے ساتھ ہیں، حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے نہ بیٹھنے دیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کےدرمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہو تاکہ پارلیمان کے اندر اور باہر مل کر حکومت کی مخالفت کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پارلیمان سے استعفے دینا ہیں دے دیں لیکن کسی پارٹی کو ڈکٹیٹ نہ کریں، ہم پر کوئی اپنے فیصلے مسلط نہ کرے، استعفے آخری ہتھیار ہونے چاہئیں، یہی ہمارا مؤقف رہے گا، یہ پی پی کا تاریخی موقف رہا ہے اور درست ثابت ہوا ہے، صرف ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر پی ڈی ایم نے حکومت کو ایکسپوز کردیا، دنیا کو دکھادیا کہ عوام حکومت کےنہیں اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں نے بنائی ہے اور اس کی بنیاد میں نے رکھی ہے، اے این پی اور پی پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں ہوگی، نہیں سمجھتا وہ جمہوریت یا اپوزیشن کے مفاد کے لیے ایک قدم ہوگا، اس لیے اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہوگی، اپوزیشن کی ذمہ داری ہےکہ حکومت کی مخالفت کرتے رہیں لیکن ہم کسی صورت عزت اور برابری پر کمپرومائز نہیں کریں گے، جب تک اے این پی کو معافی نہیں دی جاتی تب تک آگے جانے کاطریقہ کار بہت محدود ہے،  سمجھتا ہوں کہ ہمارے اور اے این پی کے تحفظات بہت ذمہ داری سے دور کیے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.