تازہ تر ین

پی پی ،ن لیگ میں پھر لفظی جنگ پیپلز پارٹی نے سیاسی خود کشی کر لی:شاہد خاقان عباسی،غفور حیدری معافی مانگیں:بلاول بھٹو

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں شامل جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج سیاسی خودکشی کرلی، ہم اُن کے جانے پر خوش ہیں۔

پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم چھوڑنے کے فیصلے پر جیو نیوز سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے، حکومت کے خلاف تحریک وہی چلاسکتے ہیں، جنہوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔

عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ (بی اے پی) سے ووٹ لیے تھے، پی پی جو کر رہی ہے اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔

جیو نیوز نے اُن سے استفسار کیا کہ کیا پی ڈی ایم، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟

اس پر جے یو آئی رہنما نے جواب دیا کہ معافی کس بات کی؟ غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیوں مانگیں؟

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے جانے کی خوشی ہوئی ہے، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔

جیو نیوز نےسوال کیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی کوئی گنجائش ہے؟

اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نشست چھوڑ دیں، اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved