Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان امن عمل میں بگاڑ کا الزام لگایا گیا تو ذمہ داری نہیں لیں گے، وزیر خارجہ

    By Daily Khabrainجون 14, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پر افغانستان امن عمل میں بگاڑ کا الزام لگایا گیا تو وہ ذمہ داری نہیں لے گا۔

    اسلام آباد میں پاک ۔ افغان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اور کور گروپ جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں اس دورے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں لیکن پیشگی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر واشنگٹن کے دورے کا مقصد نئی الزام تراشیاں اور افغانستان میں تمام خرابیوں اور امن عمل آگے نہ بڑھنے کے لیے مورد الزام ٹھہرانا ہے تو اس کا فائدہ نہیں ہوگا’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مشترکہ ذمہ داری ہے اور اب کوئی مزید اس بات پر یقین نہیں کرے گا کہ جب بھی کچھ غلط ہو تو ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جائے، ہم ذمہ داری نہیں لیں گے’۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘پاکستان پوری ایمانداری سے افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور ہم پر الزامات لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے’۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اب افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ ملک کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کریں اور اس کے لیے لوگ تلاش کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو بہترین نتائج کے لیے مذاکرات اور ملک کو امن کی راہ پر گامزن کر سکے’۔

    شاہ محمود قریشی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، انسداد دہشت گردی کے لیے افغانستان، خطے اور امریکا کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے، پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا ہے اور شہریوں، فوجیوں کی جانوں کی صورت میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کے منتخب نمائندے کے طور پر میں پاکستان میں طالبانائزیشن کو نہیں دیکھنا چاہتا، اس سے زیادہ میں کیسے واضح کروں؟’۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بالکل واضح فیصلہ کر چکا تھا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں ہے، یہ عمومی تاثر ہے کہ ہم طالبان کی وکالت کرتے ہیں، میں نہیں کرتا نہ اس طبقے کی نمائندگی کرتا ہوں، میں پاکستان کا نمائندہ ہوں، طالبان افغانی ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ہر نسلی گروپ کے کئی افغان رہنماؤں کو اسلام آباد مدعو کرکے واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان، تمام نسلی برادریوں اور رہنماؤں سے بات چیت کرنا چاہتا ہے جو امن اور مفاہمت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘اس لیے ہم نے آپ کو مدعو کیا ہے اور امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کی قیادت کو مدعو کرتے رہیں گے’۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور پُرامن اور پائیدار افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہا گیا، امریکا سمجھتا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے۔

    وزیر خارجہ نے ایک بار پر افغان نائب صدر و قومی سلامتی کے مشیر کے پاکستان کے خلاف بیانات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں، افغانستان کی قیادت اور دیگر پاکستان پر اعتماد کریں اور ماضی بھول کر آگے بڑھیں۔

    انہوں نے سرحد پار کرکے افغانستان میں مسائل پیدا کرنے والے عناصر کی پاکستان میں موجودگی کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان، سرحد پر بہتر نظم و نسق کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آرہا ہے لیکن اب ان کی باوقار واپسی کا وقت آگیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.