Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اداکاری کرکے باہر جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی،وزیراعظم

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھمبر: وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےہم غلط راستےپر چلےگئےتھے، بھیک لینےوالے کی کوئی عزت نہیں کرتا، میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں۔ اداکاری کرکے باہر جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں  کہ کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے، میرے نبیﷺکی شریعت پر چلیں، شریعت پر چلنے سے انسان بڑآدمی بن جاتا ہے، چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے، بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایاجاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارت نے بہت ظلم کیا، میں بھمبر کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں کشمیری عوام کی جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، جہاں احتیاط نہیں  کی گئی وہاں لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہارگئے، پاکستان پر اللہ پاک کا کرم ہے کہ ہم کو کورونا سے بچایا، لیکن کورونا وائرس ابھی پاکستان میں ختم نہیں ہوا۔ آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں، پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سےلاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے، دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں۔ خود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا، نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہو گیا، نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان رونے لگیں۔ ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے، اگر آپ کا لیڈر ایمان دار نہیں تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے۔ نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا۔ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب ان کا پوتا پولو میچ کھیل رہاہے، لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے، کوئی ان سے پوچھے کہ پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ عوام کا پیسہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، عدالتیں آزاد ہیں تو ان سب لوگوں کو کس سے ڈر ہے۔  مجھے مقابلہ کرنا آتا ہےاور میں عوام کی حمایت سے ان مافیاز کو شکست دے کر دکھاؤں گا۔

    بھمبر میں خطاب کے بعد وزیر اعظم عمران خان میرپور اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.