Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • موٹر سائیکلوں پر سائیڈ ویو مرر لازمی قرار دینے کے لیے دائر درخواست سی ٹی او کی رپورٹ پر نمٹا دی گئی
    • بچوں کی فلاح و بہبود والدین کے ترجیحی حق سے زیادہ اہم،لاہور ہائیکورٹ
    • پی پی ایس سی نے پنجاب پولیس سمیت مختلف آسامیوں کی نتائج جاری کر دیئے
    • شہر میں 2 مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق’ایک زخمی
    • ملک میں شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
    • پٹرولیم قیمتوں کا تعین 7دن کی اوسط پر ہوتا ہے:علی پرویز ملک
    • پٹرولیم قیمتوں کا تعین 7دن کی اوسط پر ہوتا ہے:علی پرویز ملک
    • حوثی حملے، سعودی عرب نے ڈیووس ان ڈیزرٹ کانفرنس ملتوی کر دی
    • PTI کا 13سال کا گند 3دن میں صاف نہیں ہو سکتا:گورنر خیبر پختونخوا
    • ایس ای سی پی نے قومی سطع پر زرعی سپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز دے دی
    • سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا
    • ورلڈ گرین اکانومی سمٹ 2026 آج سے دبئی میں شروع ہوگی
    • امریکہ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ
    • نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سائیکل ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
    • سرگودھا:آئی جی پنجاب کی یادگار شہداء پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
    • مدیحہ شاہ کا اداکاری سے متعلق صائمہ نور کو مشورہ
    • جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے بیٹی کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں
    • IG پنجاب عبدالکریم کا دورہ سرگودھا،RPO اورڈی پی اوز کا استقبال
    • یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

    By Daily Khabrainاگست 4, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے، عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے، اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

    سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں ایل اے 18عباس پور سے منتخب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہے۔

    سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے والد کی وفات کے بعد گراس روٹ لیول سے سیاست کا آغاز کیا، اُن کا سیاسی کیریئر چالیس سال پر محیط ہے اور وزیراعظم پاکستان کے کشمیر کے حوالے سے بیانیئے کے بڑے حمایتیوں میں سے ہیں۔

    سردار عبدالقیوم نیازی 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ پارٹی سے وفاداری اور محنت اُن کی وجہ شہرت ہے۔ سردار عبدالقیوم کا حلقہ انتخاب کا شمار آزاد کشمیر کے پسماندہ حلقوں میں ہوتا ہے، اُن کا وزیراعظم بننا خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود سمیت کئی رہنماؤں کا انٹرویو کیا، تاہم قرعہ سردار عبدالقیوم کے نام نکلا۔

    عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رول آف لا اور تحریک آزادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے، عمران خان کی کوششوں سے جو فائر بندی ہوئی ہے، اس سے کافی فرق پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.