تازہ تر ین

بھارتی سازشیں بری طرح ناکام، کشمیر پریمئر لیگ شروع ۔ رنگارنگ تقریب کھلاڑی اور شہری جھوم اٹھے

کشمیر پریمیئر لیگ کا رنگا رنگ تقریب کے بعد مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

تقریب کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ، نریندرمودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں کو آزادی سے کھیلنے دو اور کھیل پر زنجیروں کو توڑ دو:سردار مسعود

پہلی کشمیر پریمیئر لیگ مظفرآباد کے دیدہ زیب کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی، جہاں گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں کپتانوں نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کے پی ایل میں شریک ٹیموں کے کپتانوں شاہد آفریدی، سہیل تنویر، کامران اکمل، عبدالرزاق اور شان مسعود نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ شاہد آفریدی نے چمچماتی ٹرافی پر سے پردہ اٹھایا۔

اس کےبعد گلوکاروں معصومہ انور اور اسرار شاہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا، اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

کے پی ایل کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ایونٹ کے میچز کے لیے پانچ پچز تیار کی گئی ہیں، شریک ٹیموں کے کھلاڑی اب بے چینی سے لیگ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

میر پور رائلز اور راولا کوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہوئی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے ہرادیا جو 195 کے مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شعیب ملک کی نصف سنچری کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 151رنز بنا سکی

ایونٹ میں پی سی بی کے غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوں گے ان میں عماد وسیم ، محمد حفیظ اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔

 مظفر آباد میں جمعرات کو بارش کے سبب شریک ٹیمیں پریکٹس نہ کرسکیں، دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ میں شریک ٹیمیں مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain