Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
    • بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
    • نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
    • پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
    • ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
    • بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
    • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
    • اس حوالے سے کچھ انکوائریاں زیر سماعت ہیں’ آڈٹ پیروں کو صحیح کر دیا گیا ہے: انتظامیہ آثار قدیمہ
    • زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
    • پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
    • اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
    • کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
    • ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
    • آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
    • دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
    • بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے میں مدد کرے، پاکستان

    By Khabrain Newsجنوری 6, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو فوری طور پر مجبور کرے کہ وہ کشمیری عوام پر اپنے مظالم بند کرے اور 5 اگست 2019 سے نافذ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات واپس لے اور مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کے مترادف آباد کاری منصوبے کو فوری روکے۔

     اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے یوم حق استصواب رائے کے موقع پر ایک پیغام میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے کشمیر میں بھارتی جرائم کا ادراک کرنے کی اپیل کی۔

    5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک آزاد اور غیر جانبدار استصواب رائے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کو اس مسئلے پر اس کی اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کی ضرورت کا احساس دلانے کے لیے پاکستانی اور کشمیری عوام لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں 5 جنوری کو یوم استصواب رائے کے طور پر مناتے ہیں۔

    نیویارک سے جاری اپنے ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ، خاص طور پر سلامتی کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپنا 73 سال قبل کیا گیا وعدہ پورا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہیے کہ بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم پر کارروائی کی جائے اور ان جرائم کے ذمہ داروں کو لازمی جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

    پاکستانی سفیر نے نشاندہی کی کہ بھارت کی انتہا پسند ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 9 لاکھ فوجی تعینات کیے ہیں جو وادی میں کرفیو اور مواصلاتی بندش، کشمیری سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کے ظالمانہ راج کے ذمہ دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قابض فوج ماورائے عدالت قتل، پرامن کشمیری مظاہرین پر بدترین تشدد جس میں پیلٹ گن جو کئی چھوٹے بچوں کو اندھا بھی کرچکی ہیں، ان کا استعمال بھی شامل ہے اور مجموعی سزا کے طور پر پوری آبادیوں اور دیہاتوں کو منہدم کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔

    منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کو بھارت کے ہندوتوا رہنماؤں کو کشمیر میں اپنے نام نہاد ’آخری حل‘ کو روکنے کے لیے اپنے فرض سے آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اس پالیسی کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع ریاست کی مستقل آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم اکثریتی علاقے کو ہندو اکثریتی علاقے میں بدلنے کے لیے بھارت 5 اگست 2019 سے اب تک لاکھوں جعلی ڈومیسائل جاری کر چکا ہے۔

    یہ تمام اقدامات جنیوا کنونشن سمیت عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار

      پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

      امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.