تازہ تر ین

ملک تعلیمی اداروں اور تعلیم کے اعلیٰ معیار سے بنتے ہیں، وزیراعظم

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تعلیمی اداروں اور تعلیم کے اعلیٰ معیار سے بنتے ہیں، یورپ نے اپنے بہترین تعلیمی اداروں کی وجہ سے ترقی کی
پشاورمیں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دے کر برآمدات بھی بڑھائی جا سکتی ہیں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں، آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پرویز خٹک کے دور میں زبردست کام کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء بھی کیا تھا، وسائل نہ ہونے کے باوجود تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے،۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبہ میں کام نہیں کیا، تین طرح کا نظام تعلیم چلتا رہا، قوم ایک نظریہ سے وجود میں آتی ہے، ہم نے پانچویں تک یکساں نصاب متعارف کرایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے، سپیشل ٹیکنالوجی زون پورا ایکو سسٹم ہے، اس کے ہمارے معاشرہ پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اس لئے ہم تعلیم میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری کریں گے اتنا ہی ہمارے ملک کیلئے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان جو کچھ پڑھ کر آتے ہیں وہ مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں، آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain