تازہ تر ین

حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں، کرناٹک ہائیکورٹ نے متنازع فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب سےمتعلق دائر درخواستوں پر متنازع فیصلہ سناتے ہوئے حجاب کو اسلام کا غیر ضروری جزو قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کی تمام پٹشنز کوخارج کر دیا۔
کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب سے متعلق دائر پانچ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عبوری طور پر سکارف اور بھگوا چادر پر پابندی عائد کردی ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ یونیفارم کی پابندی ضروری ہے، طلبا اعتراض نہیں کر سکتے۔
درخواست گزاروں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، گزشتہ ہفتے مسلم لڑکیوں کی جانب سے حجاب پہن کر سکول آنے کے باعث انتہاپسند ہندوؤں نے پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain