Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو گا مشیر وزیراعظم
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
    • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
    • انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
    • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
    • مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
    • ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
    • مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
    • جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
    • گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
    • حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، ضمیر خریدے جا رہے ہیں: وزیراعظم

    By Khabrain Newsمارچ 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوات: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، بوریوں میں بھرے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، مخالفین خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کچھ عرصہ مزید رہا تو یہ سب جیلوں میں ہونگے، آنے والے دن فیصلہ کن، تینوں چوہوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا، ایک ہی گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا۔
    سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوات کے جنونی ٹائیگرز کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں صرف بلے کو ووٹ دینا ہے، تحریک انصاف کے نوجوان جوبلے کے خلاف کھڑے ہوئے وہ بیٹھ جائیں، ہم نے بلدیاتی الیکشن جیتنا ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ آج صبح اٹھ کراللہ کا شکرادا کیا، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پاس کرانے کے لیے تین سال سے کوششیں کر رہے تھے، گستاخانہ خاکوں پر میں نے فیصلہ کیا تھا دنیا میں کیس لڑوں گا، پاکستان کی قرارداد کو57 ممالک نے مل کر پیش کیا، پوری دنیا کے مسلم ممالک سے مجھے مبارکباد کے پیغام آ رہے ہیں، آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان بہت خوش ہے، کل بھارت کی عدالت نے فیصلہ دیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو کہتے ہیں اسلاموفوبیا، بھارت کی حکومت اسلام کے خلاف کام کرتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی گئی، مغرب نے دہشت گردی اور اسلام کو اکٹھا کر دیا تھا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ایسے تاثر دیا گیا جیسے اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہوتی ہے، تمام مسلم ممالک سے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب کومتحد ہونا ہوگا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف میں نے آوازبلند کی، شکر ہے ہماری کوششوں کی وجہ سے اقوام متحدہ نے قرارداد پاس کی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ مولانا سے پوچھتا ہوں 30 سال سے دین کے نام پر سیاست کر رہے ہو، کیا کبھی مولانا فضل الرحمان نے کسی سے اسلاموفوبیا کے خلاف بات کی؟ 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا، 30 ،30 سال اقتدار کی باریاں لینے والوں نے کیا کبھی اقوام متحدہ، اوآئی سی میں اسلاموفوبیا کے خلاف بات کی؟ نوازشریف جب اوباما کے ساتھ بیٹھے تھے ایک پرچی اسلاموفوبیا، کشمیر کی بھی پکڑلیتے، پیسے کی پوجا کرنے والوں کی امریکی صدر کے سامنے ٹانگیں ’کانپیں‘ گی، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ڈرون حملوں پر نوازشریف، زرداری نے کبھی احتجاج نہیں کیا تھا، اگر میرے بھی بیرون ملک بڑے محلات ہوتے تو میں بھی پرچیاں لیکر بیٹھا ہوتا، ان کے چوری کے پیسوں نے قوم کو غلام بنایا، انہوں نے قوم کا پیسہ چوری کر کے ملک کو مقروض کردیا، انہوں نے ملکی مفادات کو اپنی ذات کے لیے قربان کیا۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ تین کرپٹ چوہے میرا شکار کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، میں آپ لوگوں کو ان تینوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا، اسلام آباد سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لیکر لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، نوازشریف نے یہ روایات چھانگا مانگا سے شروع کی تھی، سندھ کی عوام کا پیسہ سندھ ہاؤس اسلام آباد آیا ہے، بے شرمی سے ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں، ان کو اپنے کرپشن کیسز سے ڈر لگا ہوا ہے، ان کو ڈر ہے اگرعمران تھوڑی دیر رہ گیا تو یہ سب جیلوں میں جائیں گے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، ان کو شرم نہیں آتی خود کہہ رہے ہیں، نیب کو ختم کریں گے، آنے والے دن پاکستان کے لیے فیصلہ کن دن ہونگے، سب چور ایک طرف ہوگئے ہیں، ایک گیند سے انشا اللہ 3 وکٹیں گریں گی۔
    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوفزدہ ہے ملک ترقی کر رہا ہے، پہلے چوروں نے ملک کا دیوالیہ نکالا، پھر کورونا آگیا، ہم نے اپنی قوم کو کورونا اور معیشت کو بھی بچایا، دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسیوں کو سراہا، آج پاکستان کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر ہے، ہم نے بجلی، پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون پر گوگل کرکے دیکھیں کیا کبھی ہوا تین دفعہ کا وزیراعظم بیرون ملک بیٹھا ہو، بیٹی کے نام پر چار بڑے، بڑے محلات کسی ایک محل کی منی ٹریل نہیں دے سکے، شہبازشریف یورپی یونین، امریکی سفیر کے سامنے سوٹ پہن کر انگریزی بولتا ہے، شہبازشریف نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ جمع کرائے، عدالت جب سوال پوچھتی ہے تو شہبازشریف کی کمر میں درد اور کبھی وکیل بھاگ جاتا ہے،لیگی صدر کو بھی جیل جانے کا ڈرلگا ہوا ہے، سارے مجرم، ملزم اکٹھے ہو کر لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا یہ ہارس ٹریڈنگ ہورہی اس کی جمہوریت میں اجازت ہے؟، چوری کے پیسوں سے 20،20 کروڑ روپے میں ضمیروں کی بولی لگائی جا رہی ہے، 27 مارچ کو اسلام آباد میں انسانوں کے سمندر کو دعوت دی ہے، چاہتا ہوں قوم اسلام آباد نکلے اور دنیا کو بتادے ہم چور، ڈاکو، منافقوں، امریکہ کے غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں، سو گیدڑوں کی قوم جس کا سردار شیر ہو، جیت جائے گی، سو شیروں کی قوم جس کا سردار نوازشریف جیسا گیدڑ ہو وہ نہیں جیتے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.