لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز
بھٹی شہید نشان حیدر کو یوم شہادت کے موقع پراپنے پیغام میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔شہید کی موت قوم کیلئے حیات نوکاپیغام ہوتی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجرعزیز بھٹی شہیدنے دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیاـ دفاع وطن کیلئے میجرعزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں پرپاکستانی قوم کو ناز ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965ء کی جنگ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ قوم اپنے شہدا کرام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔میجر عزیز بھٹی شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہداء پاکستان ہمارا فخر اور قومی ہیروز ہیں ـمیجر عزیز بھٹی شہید کی جرات و بہادری قابلِ تقلید مثال ہے۔ وطن عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایم این اے محمود بشیر ورک کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں عوامی مسائل اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیاگیاـملاقات کرنے والوں میں فاروق احمد مانیکا، چودھری جاوید احمد، عمران اکرم، سردار منصب علی ڈوگر شامل تھےـ ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں اربن اور رورل ڈویلپمنٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں ـارکان صوبائی اسمبلی نے پاکپتن میں الیکٹرو بس کے اجراء اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر شکریہ ادا کیاـپاکپتن کے ارکان اسمبلی نے الیکٹروبس کو دہائی کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیاـ ارکان اسمبلی کوپاکپتن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار،رفتار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ صوبائی ارکان اسمبلی نے پاکپتن شہر کی بیوٹیفکیشن پروزیراعلی مریم نوازشریف اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاـارکان صوبائی اسمبلی نے عارف والا پاکپتن کیلئے جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ بابا فرید کی دھرتی پر جدید ترین الیکٹروبس شروع کرنے پر عوام کی طرف سے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مریم نوازشریف
بریکنگ نیوز
- حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
- مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
- انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
- حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
- ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
- مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
- ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
- مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
- گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
- کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
- علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
- آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
- ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
- جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
- گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
- حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
- افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
