لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعودپزشکیان نے کہاہے کہ سعودیہ کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں۔حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ ہمارے آپس میں جنگ یا تنازع میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں۔دوسری طرف ایران اورعمان کاہرمز کے بحری راستوں پراتفاق ہوگیا ہے جبکہ ایران کا کہناہے کہ اس کے باجودہرمز کوہرگزنہیں کھولاجائے گا۔ سعودی فضائیہ نے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 124 حملے کیے ہیں جبکہ سعودی فضائیہ نے تعزاوردیگر شہروں پر حملے کیے جبکہ تنظیم انصاراللہ نے کہاہے کہ سعودی حملوں کا جواب دیاجائے گا جبکہ یمنی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں حالت ابتر ہیں اورامریکہ باہربیٹھا تماشا دیکھ رہاہے۔ باب المندب بند ہورہاہے اس کامطلب ہے کہ عالمی توانائی بحران اورسنگین ہوجائے گا۔
