لندن(این این آئی)مصنوعی ذہانت پر تحقیقی
کمپنی این تھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی جنگجوں نے اے آئی ماڈل کلاڈ کو رہنمائی، سمت بندی (گائیڈڈ)اور کنٹرول سے متعلق سافٹ ویئر تیار کرنے کی کوششوں میں استعمال کیا۔اس کا مقصد گائیڈڈ راکٹوں اور بیلسٹک و ہائپر سونک میزائلوں کی تیاری تھا۔ این تھروپک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے شمالی یمن میں موجود ایسے عناصر کے ایک گروہ کی نشاندہی کی جو ہتھیاروں کی تیاری کے 3 پروگرام چلا رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق ان پروگرامز میں سے ایک گائیڈڈ راکٹ، دوسرا کثیر مرحلہ بیلسٹک میزائل، جس کی مطلوبہ رینج 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ بتائی گئی اور تیسرا ایسا میزائل منصوبہ شامل تھا جس میں ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل استعمال کیا جانا تھا۔
