Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی
    • ’ڈیڈی‘ کیس: برطانیہ کی پاکستان کو ویزا پابندیوں کی دھمکی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پلوٹو کے ’برف اگلتے آتش فشاں‘ مزید پراسرار ہوگئے

    By Khabrain Newsاپریل 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیساڈینا، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کچھ سال قبل ہمارے نظامِ شمسی کے بونے سیارے ’’پلوٹو‘‘ کے قریب سے گزرنے والے ’’نیو ہورائزن‘‘ خلائی کھوجی نے وہاں کچھ ایسے پہاڑ دریافت کیے تھے جو زمینی آتش فشانوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں مگر شاید کسی زمانے میں ان سے شدید سرد پانی اور برف خارج ہوئے تھے۔
    ان پہاڑوں کو سائنسدانوں نے ’’برف اگلتے آتش فشانوں‘‘ (آئس وولکینوز) کا نام دیا تھا۔
    اب ان ہی برفیلے آتش فشانوں پر نئی تحقیق سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ برف اگلتے ہوئے یہ سرد پہاڑ ’’صرف‘‘ دس کروڑ سال قبل یا اس سے بھی کم پرانے زمانے میں پوری جولانی کے ساتھ زندہ تھے۔
    اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہمیں پلوٹو کے ماضی اور حال کے بارے میں اپنی معلومات تبدیل کرنا ہوں گی کیونکہ سورج سے 3 ارب 70 کروڑ کلومیٹر دور ہونے کی وجہ سے پلوٹو کو انتہائی سرد سمجھا جاتا تھا۔
    ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق تھی کہ پلوٹو میں اندرونی طور پر بھی بہت زیادہ گرمی نہیں اور نہ صرف باہر سے، بلکہ اندر سے بھی یہ بالکل ٹھنڈا ہوچکا ہے۔
    برف اگلتے آتش فشانوں جیسے پہاڑوں کے بارے میں خیال تھا کہ ان کی یہ کیفیت کم از کم ایک ارب سال سے ایسی ہے لیکن نئی تحقیق سے یوں لگتا ہے کہ شاید یہ صورتِ حال صرف دس کروڑ یا اس سے بھی کم پرانی ہے۔
    ایک اندازہ یہ بھی پیش کیا گیا ہے کہ شاید پلوٹو آج بھی اندرونی طور پر خاصا گرم ہے جس کے باعث وہاں کے پہاڑوں سے برف اور ٹھنڈا پانی خارج ہورہے ہوں گے۔
    یہ تب باتیں فی الحال مفروضات کی شکل میں ہیں جنہوں نے پلوٹو کے ’برف اُگلتے آتش فشانوں‘ کو مزید پراسرار بنا دیا ہے۔
    نوٹ: اس تحقیق کی تفصیلات ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.