تازہ تر ین

پی ٹی آئی: 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے سامنے ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج صرف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے کیا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بد دیانتی کی انتہا کر دی ہے، ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain