تازہ تر ین

بغیر اجازت سموسہ کیوں کھایا؟ دکاندار نے شہری کو قتل کردیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دکاندار نے بغیر اجازت سموسمہ کھانے پر 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واردات بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آئی جہاں ونود اہیروار نامی شخص کو سموسمہ کھانے پر قتل کردیا گیا۔
اس حوالے سے چھولا مندر پولیس اسٹیشن کے انچارج انیل سنگھ نے تفصیلات کچھ اس طرح بتائیں کہ مقتول دکان میں داخل ہوا اور بغیر اجازت سموسمہ اٹھا کر کھانا شروع کردیا جس پر دکان دار نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے ڈانٹا۔
ونود نے دکاندار ہری سنگھ کی ایک نا سنی اور سموسمہ کھاتا رہا جس پر دکان مالک کو غصّہ آیا اور اس نے ونود اہیروار کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا جو اس کی موت کی وجہ بنا۔
پولیس نے دکان مالک ہری سنگھ اور 20 سالہ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain