تازہ تر ین

روس: اسکول میں حملہ آور کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت ٹیچر ہلاک

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر الیانوسک میں ایک بندوق بردار شخص نے اسکول میں گھُس کر 2 بچوں اور ایک ٹیچر کو قتل کیا جبکہ بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ الیانوسک کے قصبے ویشکیما میں پیش آیا۔ مقامی گورنر الیکسی روسیخ نے اطلاع دی کہ ایک بندوق بردار نے منگل کے روز کنڈرگارٹن میں گھُس کر دو بچوں اور ایک استاد کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔
مقامی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں عملے کا ایک رکن بھی زخمی ہوا ہے۔
واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ میں متاثرین کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ گہرے دُکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain