Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا

    By Khabrain Newsمئی 13, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کھیل کو خیرباد کہہ دیا اور کہا ہے کہ میرے دستانے لٹکانے کا وقت آگیا۔
    انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے باکسنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 35 سالہ باکسر عامر اقبال خان نے کہا کہ میرے دستانے لٹکانے کا وقت ہے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کھیل میں 27 سال پر محیط ایک ایسا شاندار کیریئر حاصل رہا جس کی مجھے ہمیشہ تمنا رہی۔
    انہوں نے کہا کہ میں نے 17 سالہ نوجوان کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے اور دو بار عالمی باکسنگ چیمپئن بننے کا خواب پورا کیا، باکسنگ نے مجھے بلند مقام عطا کیا اور مجھے ایک پلیٹ فارم دیا ہے جسے میں نے فخر کے ساتھ دوسروں کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا ہے۔
    عامر خان نےاپنے ساتھ کام کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا اس محبت اور حمایت کے پر بھی اظہار تشکر کیا۔
    واضح رہے کہ طویل عرصے تک پروفیشنل باکسر رہنے والے عامر خان نے لائٹ ویلٹر ویٹ کے درجے میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل 2009ء سے 2012ء تک اپنے نام کیا تھا۔
    وہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے 2011ء میں بھی عالمی چیمپیئن رہے جبکہ عامر خان نے کامن ویلتھ گیمز میں لائٹ ویٹ کا ٹائٹل 2007ء کے بعد 2008ء بھی جیتا تھا۔
    8 دسمبر 1986ء کو بولٹن میں پیدا ہونے والے عامر خان کے والدین کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے ہے جبکہ کہ ان کے اہل خانہ میں اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ساتھ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.