تازہ تر ین

ہاتھی نے تصویر کھینچنے والی لڑکی پر سونڈ سے حملہ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ہاتھی نے تصویر کھینچنے پر لڑکی کو سونڈ ماردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہاتھی کے باڑے کے باہر کھڑا ہے ان میں سے کچھ اس کی سونڈ کو چھونے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس دوران جیسے ہی لڑکی تصویر کھینچتی ہے تو سیکنڈوں ہاتھی غصے میں آجاتا ہے اور سونڈ سے لڑکی پر حملہ کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی لڑکی گرتی ہے دوسرے اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران ہاتھی اپنی سونڈ سے فون اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain