Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایلون مسک ٹوئٹر صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچانے کے خواہشمند

    By Khabrain Newsجون 17, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک: (ویب ڈیسک) کئی ہفتوں سے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر شدید تنقید کی جارہی تھی حالانکہ وہ اس کمپنی کو 44 ارب ڈالرز میں خرید رہے ہیں۔
    اب پہلی بار انہوں نے کمپنی کے حوالے سے کسی مالک کے رویے کا اظہار کیا ہے۔
    16 جون کو ٹوئٹر کے 8 ہزار ملازمین سے سوال جواب کے لائیو اسٹریم سیشن میں دنیا کے امیر ترین شخص نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے بارے میں اپنے منصوبوں پر بات کی۔
    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایلون مسک نے کہا ‘میں چاہتا ہوں کہ ٹوئٹر اچھی اور طویل المعیاد تہذیب کے لیے کردار ادا کرے، جہاں ہم حقیقت کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں’۔ٹوئٹر ملازمین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں نہیں کہا کہ وہ ٹوئٹر کو خریدنے والے ہیں، مگر یہ عندیہ دیا کہ وہ اس خریداری کو مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
    حالیہ ہفتوں میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے ڈیٹا کو جواز بناکر ٹوئٹر کو خریدنے کے منصوبے پر عملدرآمد معطل کردیا تھا بلکہ ایک موقع پر اسے منسوخ کرنے کی بات بھی کی تھی۔
    ایلون مسک نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ دنیا بھر میں ٹوئٹر صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچانے میں کامیاب رہیں گے، جو کہ موجودہ تعداد کے مقابلے میں لگ بھگ 4 گنا زیادہ ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیسلا کو کامیاب بناچکے ہیں اور توقع ہے کہ ٹوئٹر کے لیے بھی ایسا کرسکیں گے۔
    اس موقع پر انہوں نے گھروں سے کام کرنے کے معاملے پر بھی بات کی، کیونکہ ٹوئٹر کے ملازمین کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے زیادہ تر گھروں سے ہی کام کررہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وہ گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے کھلا ذہن رکھتے ہیں، کیونکہ سافٹ وئیر تیار کرنا گاڑیاں بنانے سے مختلف کام ہے، مگر انہیں یہ بھی توقع ہے کہ مستقبل میں زیادہ افراد دفتر آنا پسند کریں گے۔
    ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ملازمین کی تعداد میں کمی کے سوالات پر ایلون مسک نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کمپنی کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، جو اچھی صورتحال نہیں۔
    اس موقع پر انہوں نے چینی ایپس وی چیٹ اور ٹک ٹاک کو متاثر کن ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وی چیٹ چین کے شہریوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے جبکہ ٹک ٹاک کا استعمال ‘بیزار کن’ نہیں۔
    ایلون مسک نے کہا کہ وہ ٹوئٹر میں پیمنٹس ٹیکنالوجی کے اضافے کے خواہشمند ہیں، تاکہ صارفین اس سروس کے ذریعے رقوم بھیج یا وصول کرسکیں۔
    انہوں نے زور دیا کہ وہ ٹوئٹر صارفین کی تعداد میں اضافہ تو چاہتے ہیں مگر اس پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ لوگ ٹوئٹر کو اپنے اصل ناموں کےساتھ استعمال کریں بلکہ وہ فرضی ناموں کے ساتھ بھی اپنے سیاسی خیالات کا اظہار اس پلیٹ فارم پر کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔
    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں ٹوئٹر کے حوالے سے کئی خیالات موجود ہیں اور وقت آنے پر انہیں کمپنی کے عہدیداران سے شیئر کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.