Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سست اسمارٹ فون کو تیز کرنے کا آسان ترین طریقہ

    By Khabrain Newsجون 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا : (ویب ڈیسک) ماہرین کی جانب سے فون کو مسلسل آن رکھنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا بلکہ ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے سوئچ آف کرنے کا کہا جاتا ہے۔
    ایک بار فون بند ہوجائے تو چند منٹ تک انتظار کریں اور پھر اسے دوبارہ سوئچ آن کریں۔
    ایسا کرنے سے فون cache کی صفائی کے ساتھ ساتھ ایسی ہر ایپ بند ہوجاتی ہے جو ڈیوائس کو سست بنانے کا باعث بنتی ہے۔
    فون کو ہر ہفتے ایک بار بند کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
    فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار کچھ منٹ کے بند کرنے سے میموری لیکس نامی ایرر (error) کی روک تھام ہوتی ہے۔
    یہ ایک ایسا عام ایرر ہے جس کا سامنا بیشتر اسمارٹ فون صارفین کو ہوتا ہے۔
    جب ایک ایپ کو کام کرنے کے لیے ریم میموری کی ایک مخصوص سطح کی ضرورت ہو مگر ضرورت ختم ہونے پر وہ ایپ میموری کو ریلیز نہ کرے تو اسے میموری لیک ایرر کہا جاتا ہے۔
    اس کے نتیجے میں فون معمول کے مقابلے میں زیادہ سست محسوس ہونے لگتا ہے۔
    اگر آپ کے فون کی کارکردگی اچانک بہت زیادہ سست ہوجائے تو اس مسئلے کے پیچھے زیادہ تر میموری لیک کا ہاتھ ہوتا ہے۔
    کوئی ایپ اوپن نہ ہونے پر بھی فون میموری استعمال ہونا اور فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا بھی میموری لیک کی دیگر علامات ہیں۔
    فون کو ہفتے میں ایک بار آف کرنے کا ایک اور فائدہ بیٹری لائف بڑھانا بھی ہے۔
    عام طور پر ایک اسمارٹ فون بیٹری کو 300 سے 500 بار چارج کیا جاسکتا ہے، یعنی اتنی بار کسی بیٹری کو 100 فیصد چارج کیا جائے اور وہ پھر 0 فیصد تک پہنچ جائے(یہ اوسط اعدادوشمار ہیں کچھ فونز کا چارج سائیکل اس سے زیادہ یا کم بھی ہوسکتا ہے)۔
    اس چارج سائیکل کے بعد آپ کی ڈیوائس کی مجموعی پرفارمنس پہلے جیسی نہیں رہتی اور چارجنگ گنجائش بھی گھٹ جاتی ہے۔
    فون کو ٹرن آف کرنے سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے جس سے فون کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔
    صحت کے لیے بھی مفید
    بیشتر افراد کے لیے اسمارٹ فونز کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، یعنی وہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے ڈیوائس کو چیک کرتے ہیں اور دن میں سیکڑوں بار اسکرین پر نظر ڈالتے ہیں۔
    فون پر اتنا زیادہ وقت گزارنا ذہنی یا جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔
    تحقیقی رپورٹس کے مطابق اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال شخصیت کے مختلف پہلوؤں جیسے خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیت، توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت پر منفی اثرات کرسکتا ہے۔
    اسی طرح جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جو مختلف طبی مسائل کا باعث بنتا ہے اور ڈیوائسز کے زیادہ استعمال اور نیند متاثر ہونے کے درمیان بھی تعلق دریافت ہوا ہے۔
    تو ہفتے میں کچھ وقت کے لیے فون کو بند کرنا آپ کی مجموعی صحت اور فون کی زندگی دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.