تازہ تر ین

پی آئی اے کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال

لاہور: (ویب ڈیسک) پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا ،وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ لاہور سے اب براہ راست اندرون و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔ وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ائر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ لاہور سے اب براہ راست اندرون و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ لاہور سے گلگت اور سکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں اور اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں۔ ان پروازوں کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain