تازہ تر ین

عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے،منظور وسان

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سےوزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت منظوروسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سےوزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا۔عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئےہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ مرکزمیں جونیاسیٹ اپ آئے بس وہ مجھے تنگ نہ کرے۔
انہوں نے زراعت اور پانی کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، کپاس اور گنا جل رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain