تازہ تر ین

تیراہ: فورسز کے سرچ آپریشن میں بارود اور اسلحہ برآمد

تیراہ : (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں سرچ آپریشن کےدوران بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جو دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے سازو سامان میں 4 کلوگرام بارود، 5 عدد دیسی ساختہ بم اور 18 عدد دستی بم شامل ہیں جب کہ 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain