Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اداروں کو نشانہ بنایا جائیگا تو رد عمل آئیگا: خواجہ آصف کینیڈین رکن پارلیمنٹ پر برہم

    By Khabrain Newsجون 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی اداروں سے متعلق ہرزہ سرائی پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں، ہمارے اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنایا جائے گا تو رد عمل بھی آئے گا۔
    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کینیڈا کے پارلیمنٹ کے ممبرنے پاکستان کی افواج، آرمی چیف پرتنقید کی، رکن پارلیمنٹ نے انسانی حقوق اور پاک فوج کے حوالے سے ذکرکیا، ذکر کیا گیا پاک فوج کی مداخلت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی، کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔ کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بڑا درد اٹھا ہے۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتی، یہ مغرب کا دہرا معیار ہے، کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ممبر ٹوم ڈیکینڈ ہیری نے تنقید کی، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔ کینیڈا کے ساتھ تعلقات کا بہت احترام ہے، یہ کینیڈا کی پارلیمنٹ نہیں ایک ممبرکی آوازتھی، کینیڈا کے ساتھ سات دہائیوں سے بڑے اچھے تعلقات قائم ہے، لابیزکے ذریعے عمران خان اینڈ کمپنی برطانیہ، کینیڈا سے پاکستان کے اداروں پر حملہ کروا رہا ہے، عمران خان نے ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں،
    ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کا بڑا احترام کرتا ہوں، کینیڈین کے وزیراعظم مسلمانوں کے حوالے سے نیک جذبات رکھتے ہیں، کینیڈا کے ممبرکوتنقید پرجواب دینا لازم ہیں۔ کینیڈا کی حکومت کو اس ممبرکی تنقید کا نوٹس لینا چاہیے تھا، ہماری عدلیہ نے بھی معاملے کو انڈوز کیا، ہمارے ادارے کے سربراہ کو جب ڈریگ کیا جائے گا تو ردعمل آئے گا، بھارت میں حجاب نوچے جا رہے ہیں، لاکھوں روہنگیا مسلمان دربدراورعالمی ضمیرسویا ہوا ہے۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ یوکرین جنگ جتنی مسئلے پر 10واں حصہ بھی کشمیر، فلسطین مسئلے پر توجہ دی جاتی تو حل ہو چکا ہوتا، ہو سکتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت پرفیکٹ نہ ہو تسلیم کرتے ہیں، افغانستان کی جنگ ہماری نہیں تھی، ہماری سوویت یونین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی، نائن الیون کے حملوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا لیکن ہم اس وقت آلہ کاربنے۔
    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان نے پاکستان سمیت ملک کے باہربھی پاکستانیوں کوتقسیم کردیا، عمران خان کی وجہ سے کینیڈین ممبرپارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر ہمیں گالی دیتا ہے، یہی کام امریکا، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ہو رہا ہے، دبئی، سعودی عرب، مسجد نبویؐ کو بھی نہ چھوڑا گیا، عمران خان نفرت کا پیامبرہیں، عمران خان کے جن کے ساتھ خون کے رشتے ان کومحبت نہ دے سکتا عوام کو کیسے دے گا، اس شخص نے ہمارے معاشرے میں ایسی تقسیم کر دی ہے جو شائد کبھی ختم نہ ہوسکے، چارسال دونوں ہاتھوں سے قوم کولوٹا، پاکستان کے تمام اداروں کواس نے اپنے مخالفین کے لیے استعمال کیا، جب تک اس کوقبل ازضمانت نہ ملی تو خیبرپختونخوا سے باہر نہیں آیا تھا، کس نے کینیڈا کے ممبر کو یہ ماحول فراہم کیا۔
    انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ، اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اقلیت باہر بیٹھی ہے، عمران خان لیگیسی نفرت، زہرکے علاوہ کچھ نہیں ہے، آنے والا وقت بتائے گا وہ ملک کوتباہ کر گیا، ہماری عوام آہستہ آہستہ سمجھ جائے گی، ہماری حکومت کو ڈھائی ماہ ہو گئے کسی کی پگڑی اچھالی نہ اچھالیں گے، ہم قومی اداروں کوکسی کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، یہ اتنا بہادر ہے ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ مسجد نبوی سے آنے والے لوگ برطانیہ سے آئے تھے، کسی نے امریکا اورکسی نے برطانیہ کی ملکہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے، اپنے وطن کوکمزورنہ کریں، اپنے وطن کا سرنہ جھکائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.