تازہ تر ین

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

تہران: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا، جہاں پر ان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس حامد واحدی سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔ دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔
دریں اثنا ایرانی فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain